عورت کو مسجد میں داخل ہونے اور اسلامی تعلیمات سے مستفید ہونے کی اجازت نہیں مگر دین کا سارا بوجھ پھر بھی ان پر ڈالا جاتا ہے۔ لوگ یہ بھی بول جاتے ہیں کہ اللہ اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے لئے رعایت پر رعایت کرتے ہوئے دین کو ان کے لئے بہت نرم اور گنجائش والا بنایا ہے۔ یہ بھی بول جاتے ہیں کہ خطبہ حجتہ الوداع میں مردوں کو عورتوں کے معاملے نرم رہنے کی بطور خاص تاکید کی ہے۔