عطا ہوئی ہے نئی زندگی مبارک ہو تیرے ہی آنے کی خوشیاں بہت مبارک ہو نصیب تیرا منور کرے خدائے کریم اندھیرے دور رہے روشنی مبارک ہو دعائیں لب پہ سجائیں ہیں والدہ تیری کھلی ہے باپ کے دل کی کلی مبارک ہو تیرے لیئے ہے دعاء گو صدا دل اعظم مسرتوں کی سہانی گھڑی مبارک ہو