قسمت کی دیوی کبھی بھی کسی پر بھی مہربان ہو جائے ۔ یہ دیوی جانے یا دیوی کو بھیجنے والا۔ لیکن کبھی کبھی یہ دیوی تو "انھے واہ" ( اندھوں کی طرح) مہربان ہوتی ہے، کسی اور کی محنت کا پھل کسی اور کی ٹوکری میں ڈال دیتی ہے ۔ گروپ واسیوں ۔۔۔۔۔ مالنی شرما (Malini Sharm) کو کون کون جانتا ہے ؟؟ میرا ماننا ہے اس بچاری کی محنت کا پھل بھی قسمت کی دیوی کہیں اور دے ائی۔ محنت اسکی ، لگن اسکی 98فیصد گروپ ممبر نہیں جانتے ؟؟ یہی سچ ہے 2002 میں ایک گانے نے تباہی مچادی ۔ سرحد کے دونوں طرف گانے کو دیکھنے اور سننے کے نئے ریکارڈ بنے۔ اگر آپ میں سے بھی جس جس نے یہ گانا 2002 سنا اور دیکھ رکھا ہے۔ تو آج بھی اگر یہ گانا سننے کا موقعہ ملے تو وہ بندی ذہن میں آئے یا نہ آئے ، اگر آ بھی جائے تو نام کا نہیں پتہ۔ لیکن فلم، فلم کی ہیروئن کا نام ضرور یاد ہو آئے گا۔ فلم کی کہانی اور کامیابی میں اس گانے کا بھی بہت بڑا ہاتھ رہا۔ مشہور زمانہ گانا 👇 "آپ کے پیار میں ہم سنورنے لگے دیکھ کے آپ کو ہم نکھرنے لگے اس قدر آپ سے ہم کو محبت ہوئی ٹوٹ کے بازوں میں بکھرنے لگے " فلم راز کا یہ گانا اور اس سے پہلے کے آئیکونک ڈائیلاگ👇 دھڑکنیں تیز کرنے کے لئے آج بھی کافی ہے ۔ "میرے اتنے قریب مت آو ۔میں تمہیں برباد کر دو گی" مالنی شرما۔۔۔ کی پہچان بننا چاہیے تھے۔ لیکن راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو بولتی آنکھوں والی سانولی حسینہ " بپاشاباسو" نے چھو لیا ۔ قسمت کی دیوی کا انھے واہ فیصلہ۔ اگرچہ 2001 میں بپاشا باسو نے فلم اجنبی سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن پہچان اور نام اس گانے اور فلم نے دلوائی ۔ اور یہی چھاپ پورے کیرئیر پر نظر آتی ہے۔ آج بھی یہ گانا سننے پر پہلا خیال " بپاشاباسو" کا ہی کیوں آتا ہے ؟؟ پھر ایک لمبے عرصے تک یہ دیوی بپاشا باسو کے گھر کی داسی بنی رہی اور اس طرح کے دیگر مشہور گانوں(آئٹم نمبرز) کی برسات ہوتی رہی ۔یا پھر یوں کہیے کہ بپاشاباسو نے جو گانے کئے وہ مشہور ہوگئے ۔ ان میں سے چند 👇👇 جادو ہے نشہ ہے ، مدہوشیاں ہیں ۔۔۔ ( جسم) عشق دی گلی وچ نو انٹری۔۔۔۔( نو انٹری) ٹچ می ڈونوٹ ٹچ می سوہنیا ( دھوم 2 ) دل دے دیا سینے سے نکال کے ( پھر ہیرا پھیری) بیری جلائے لے جگر سے پیا (اوم کارا) ریس سانسوں کی ، ریس دھڑکن کی (ریس ) کون بنے گا میرا لکی بوائے (بچنا ائے حسینوں) محبت برسا دینا تو ، ساون آیا ( کریچر) قطرہ قطرہ میں گرو , ( تنہا) بپاشا باسو پر پکچرائز ہوا آپ کا پسندیدہ گانا کونسا ہے ؟؟؟ شرمائے نہیں ، بتا دیجیے ۔۔ ہم کسی نہیں بتائیں گئیں ۔قسم