Жазылу
Khanqah Imdadiyah Ashrafiyah خانقاہ امدادیہ اشرفیہ خانقاہ امدایہ اشرفیہ نقش قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے خانقاہ کے معنیٰ اور خانقاہ کے قیام کا مقصد خانقاہ فارسی زبان کا لفظ ہے اسکے معنیٰ غیاث اللغات میں لکھے ہیں’’جائے بودن درویشاں‘‘بس جہاں چند اللہ والے درویش بیٹھ جائیں بس وہی خانقاہ ہے خانقاہ کے مقصد کے حوالے سے شیخنا و جدنا و مولانا حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خانقاہ یُزَکِّیْہِمْ کا مظہر ہے۔ خانقاہ وہ جگہ ہے جہاں ’’جاہ‘‘ کا ’’جیم‘‘ اور ’’باہ‘‘ کی ’’باء‘‘ نکالی جائے اور خالص ’’آہ‘‘ رہ جائے کیونکہ آہ اور اللہ میں کوئی فاصلہ نہیں ہے، ہماری آہ کو اللہ نے اپنی آغوش میں لے رکھا ہے۔ جہاں آہ کو جاہ اور باہ سے پاک کیا جائے یعنی جہاں جاہ و تکبر مٹایا جائے اور باہ و شہوت، بد نظری اور عشق غیر اللہ سے دل کو پاک کیا جائے اس کا نام ’’خانقاہ‘‘ ہے۔ خانقاہ حلوہ کھانے کا نام نہیں ہے جیسا کہ عام لوگ سمجھتے ہیں۔ خانقاہ کی تعریف پر میرا شعر ہے ؎ اہلِ دل کے دل سے نکلے آہ آہ بس وہی اخترؔ ہےاصلی خانقاہ