Рет қаралды 159
سُپر سیریئس بائیکرز نے سوچا کہ رمضان میں ایک افطار رائیڈ ہو جائے۔ اس رائیڈ کے لیے تقریبا 12 رائیڈرز کا گروپ، مونال اور پیر سوہاوا کی طرف سفر کرنے اور افطار کے لیے تیار ہوا۔ لیکن ہمیشہ کی طرح یہ رائیڈ بھی ہمارے لیے کافی چیلنجِنگ ثابت ہوئی۔ راستے میں خُرم شیخ، جو کہ 200cc ہونڈا ٹریل موٹر سائیکل چلاتے ہیں، کا بائیک پٹرول اوور فلو ہونے کی وجہ سے ہمیں پٹرول پمپ پہ ہی چھوڑنا پڑا۔ دوسری طرف دانیال بھائی کا ہونڈا سی بی 150 بھی اوور ہیٹ ہو کے پیر سوہاوا کی چڑھائی پہ کھڑا ہو گیا۔ اس کے علاوہ جہاں ہم نے افطار کرنی تھی، وہاں پہ ہوٹل والوں نے ہمیں باہر کا کھانا لانے سے منع کر دیا۔ جس کی وجہ سے ہمیں وہ ہوٹل بھی چھوڑنا پڑا اور ہم نے سڑک کے کنارے چٹائی ڈال کے اپنا روزہ کھولا اور افطار کی۔ یہ بات کہنا غلط نہ ہوگی کہ یہ موٹر سائیکل رائیڈ کافی انتشاری ثابت ہوئی۔