Рет қаралды 2,797
#akhtarkaleem #mirtakallummir #mirtakallum #wiladatbibizainab #jashan #livejashan #abumustafatv #manqabat #mushaira #milad #mehfil #zahoor #manqabat #newmanqabat2024 #newmanqabat #qaseeda #manqabatbibizainab
طرحی کلام
اُس کی آمد ہے جو تہذیبِ عزا دیتی ہے
انکھ میں اشکوں کی مقدار بڑھا دیتی ہے
پھر انہی اشکوں کو گنتی ہے علی کی بیٹی
ایک اک اشک پہ مومن کی دعا دیتی ہے
واسطہ دیتا ہوں اکبر کا تو اکبر کی پُھپی
میرے بگڑے ہوئے سب کام بنا دیتی ہے
”س“ سے پہلے پہنچتا ہے حضورِ زینب
جب وہ عباسِ دلاور کو صدا دیتی ہے
شام والوں کو یہ معلوم ہے غازی کی بہن
اپنے دشمن کو تو گھر جا کے سزا دیتی ہے
شہ نے محسوس کیا ہوگا سرِ نو کِ سنا
مدحِ زینب بھی تلاوت کا مزہ دیتی ہے
اور کیا چاہیے اختر تمہیں اس سے بڑھ کر
شاہ زادی تمہیں توفیقِ ثنا دیتی ہے
اختر کلیم