سر جھکاءیں ہیں فرشتے حاضری کیا چیز ہے اللہ اللہ ان کے در کی نوکری کیا چیز ہے موت جب آنا تو آنا روضہ سرکار پر پھر بتاءوں گا تجھے میں زندگی کیا چیز اعلیٰ حضرت سے ملا ہے نعت گوءی کا مزاج آپ نے سمجھا دیا کہ شاعری کیا چیز ہے یار غار مصطفیٰ سے پوچھنا کاشف کبھی عشق کہتے ہیں کسے اور عاشقی کیا چیز ہے