امام حسن ع کا بیٹا امام اس لیے نہیں ہو سکتا تھا کہ رسول اللہ ص نے امام حسین ع کو امام متعارف کروا دیا تھا۔ یہی سبطین تھے۔ پھر حدیث متفقہ ہے کہ حسین کے نو بیٹے قیامت تک امام ہونگے۔ حضرت جابر انصاری نے امام محمد باقر ع کو رسول اللہ ص کا سلام پہنچایا تھا۔ محمد حنفیہ کو مولا علی کی وصیت یاد نہیں آئی جب ضربت کے بعد کہا تھا کہ تم سب میرے بیٹے ہو مگر حسنین ع اسباط رسول ص ہیں۔ ان کے مقابل نہ آنا۔ محمد حنفیہ بھی امام حسین ع کے گھر میں تھے جب ابوطالب ع کی ساری اولاد کو جمع تھی۔ امام حسین ع مدینہ چھوڑ کر کوفہ جا رہے تھے۔ سب ساتھ گئے مگر محمد حنفیہ خاموش رہے۔ اور ساتھ نہیں گئے۔ یہ ذاکر ساری تاریخ ہی بدل رہا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو امام معصوم سے زیادہ غیر معصومین کی حمایت کرتے ہیں۔ مختار نے بھی محمد حنفیہ کی بیعت کی تھی۔ حضرت زید کا معاملہ دوسرا ہے۔ تاریخ پڑھ کر قیاسی بیان نہیں کرنا چاہیئے۔ یہ وہ لوگ ہے جو ڈائریکٹ امام زمانہ ع سے رجوع کرنے کا دعوی رکھتے ہیں تا کہ مجتھدین سے عام عوام کو متنفر کیا جائے۔ مومنین ہوشیار باش۔