Рет қаралды 4,869
بسم رب الزهراء ❤️
سبحانَ ربِ آمین ۔۔ قدیم روایات کا امین کلام، نئے اشعار کے ساتھ
مرکزی خیال و الفاظ و طرز نگار: بندۂ خدا
نئے اشعار: رضوانہ عباس ردا
منقبت خواں: سیدہ سبیکہ رضوی
وِلا و عزائے آلِ محمد ہر دور میں ہر زمانے میں اور اس کرۂ ارض کے ہر خطے میں اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ ہر عہد میں لکھے جانے والے مدحیہ اور رثائی کلام سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے ہوئے آج کے جدید تکنیکی دور میں شامل ہوگئے ہیں۔ ہمیں تاریخ میں ایسے کئی کلام ملتے ہیں, نہ جن کے تخلیق کاروں کو ہم جانتے ہیں نہ طرز نگاروں کا علم ہے لیکن وہ شاہکار کلام ہر نسل تک بزرگان کے ذریعے منتقل ہوتے رہے۔ انھی بے مثال کلاموں میں سے ایک کلام، جسے شادی بیاہ کے موقعوں پر ایک مخصوص طبقے (خوجہ شیعہ اثناء عشری) میں خواتین کی محفل میں پڑھا جاتا ہے اور یہ کلام اس جشن کا لازمی حصہ مانا جاتا ہے۔ "آمین والی لڑکی" کے نام سے مشہور اُس کلام میں حمدِ خدا،ذکرِ محمد و آلِ محمد، شادی کی پاکیزہ رسومات و روایات اور دعاؤں پر مشتمل اشعار شامل ہیں۔
نئی نسل تک اس کلام کو پہنچانے اور اپنی روایت کو زندہ رکھنے کے لئے، محترمہ رضوانہ عباس ردا نے اس قدیمی کلام میں کچھ نئے مدحیہ اور دعائیہ اشعار تحریر کئے اور محترمہ سبیکہ رضوی نے اپنے مخصوص ادا میں اُسی پرانی طرز میں اس کلام کو ادا کر کے گویا اس میں ایک نئی روح پھونک دی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ قدیم و جدید کے امتزاج سے سجا یہ کلام انشاء اللہ بارگاہِ آل محمد میں قبولیت کی سند پائے گا اور ہم نئی نسل کو اپنی اقدار و روایات بہتر طریقے سے سپرد کر پائیں گے، کہ یہی ہمارا مقصد ہے۔
شمع سے شمع جلے، سلسلہ جاری رہے ۔۔
التماسِ دعا
#syedasabikarizvi #shadi #ImamAli
واسلام
کنیزِ زہرا س ع
سیدہ سبیکہ رضوی