السلام علیکم ورحمتہ اللہ آپ کی یہ آڈیو بک میں نے سنی۔۔ کافی کچھ غلطیاں محسوس ہوئیں۔۔ 1. سب سے پہلے آپ کو قرآن پاک کی آیات پر غور کرنے کی ضرورت ہے تلاوت قرآن میں کافی غلطیاں ہیں۔ 2. اردو زبان میں ادائیگی الفاظ کا بڑا حصہ ہے۔۔ اس پر غور کریں۔ 3. تعلیم کے لیے آپکا ماحول بہت اثر انداز ہوتا ہے جو سامع کی توجہ مرکوز رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔۔ آپ کے کلام میں پیچھے بچوں کی آوازیں بہت بار آپ کو خاموش یا الفاظ کو چبانے پر مجبور کرتی رہی ہیں۔ 4. کسی بھی کتاب یا رسالہ شروع کرنے سے قبل اس کا موضوع اور مصنف کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔۔ اور ساتھ ہی ساتھ لکھنے کی وجہ بتانا چاہیے تاکہ سننے والے پر اس کی اہمیت اشکار ہو سکے۔ 5. موضوع کو سبق سنانے کے انداز کی بجائے خطیبانہ انداز میں ادا کریں تاکہ سننے والے پر اثر انداز ہو۔ 6. ریکارڈنگ سے قبل کسی ایسے شخص کو سنا دیا کریں جس کو ادائیگی الفاظ کا پتہ ہو۔ اگر کوئ ایسا فرد میسر نہ ہو تو مناسب ہے کہ آپ لغت کا سہارا لیں۔ میرے الفاظ کو تنقید سمجھنے کی بجائے اصلاحی لیا جائے۔۔۔ اگر پھر بھی آپکی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔
@islamisthereligionoftrut-xh1qp27 күн бұрын
جزاک اللہ خیر بالکل درست فرمائیں اپ نے میں بھی بہت پریشان ہوں یہ سن سن کے کہ جا بجا غلطیاں ہیں