بولیں زینب لپٹ کے لاشے سے چھوڑ کر تم چلی کہاں اماں اب جیئیں کس طرح زمانے میں تیری دکھیاری بیٹیاں اماں سر سے اٹھا ہے آپ کا سایہ ہم جہاں میں یتیم ہوتے ہیں ساتھ ہم کو بھی اپنے لے جائو آپ جاتی ہو اب جہاں اماں کون اٹھائے گا ناز بچوں کے کون اب سر پہ ہاتھ رکھے گا اٹھ گیا سر سے آپ کا سایہ کوئ اپنا نہیں یہاں اماں کھل گئے ہیں تمہارے بند کفن ھائے قبر رسول ہلتی ہے میرے دو بھائیوں کے رونے سے گھر میں محشر کا ہے سماں اماں گھر تو ہوتا ہے ماں کے ہونے سے مام کے دم سے ہی گھر کی رونق ہے آپ کے بن ہوا ہے گھر ویراں چین آئے گا اب کہاں اماں میں نا بھولی ہوں زخمی پہلو کو در کے جلنے کو میں نہیں بھولی آج بھی یاد ہے مجھے وہ دن گھر سے اٹھا تھا جب دھواں اماں
@syedfaiyazhussain8530 Жыл бұрын
MashaAllah.... Allah tumhe aur bhi kamyaab karey...🤲