Рет қаралды 2,685
/اگست بروز سنیچر 'ممبئی یونیورسٹی' میں "بزمِ یارانِ ادب ممبئی" کے زیرِ اہتمام انٹرکالجیٹ بیت بازی اور ادبی کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ان مقابلوں میں ممبئی ، بھیونڈی و اطراف کے دس کالجوں نے حصہ لیا ۔ بطور مہمانانِ خصوصی اردو ٹائمز کے صحافی رفیق شیخ اورخلیق الزماں نصرت ، حکم چند کوٹھاری ، شہرت اديبی ،مادھو نور ، اسرار احمد اسرار جیسے شعراء نے شرکت کیں۔ مہاراشٹر کالج کے طالب علم مزمل حسین بوٹ کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے محفل کا آغاز ہوا۔ بزم کے رکن آمنہ امل ادریسی اور توصیف احمد کاتب نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دیے۔ بیت بازی کا مقابلہ دو راؤنڈ ایلیمنیش اور فائنل راؤنڈ پر مشتمل تھا۔ دونوں راؤنڈ کے درمیانی وقفے میں ادبی کوئز کا ایک عمدہ انعقاد تھا ۔ جس میں ہر سوال کا صحیح جواب دینے والے ہر طلبہ کو انفرادی طور پر انعامات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ ڈاکٹر شعور اعظمی ، عبید اعظم اعظمی اور ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر نے منصفی کے فرائض سر انجام دیے ۔ بیت بازی مقابلے میں فتح یاب کل 6 ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا جن کی ترتیب درج ذیل ہیں۔ جی ایم مومن ومنس کالج (اول)، صمدیہ سینیر کالج (دوم ) ، مہاراشٹر کالج ممبئی (سوم) ، رئیس جونئیر کالج (چہارم) ، الحمد ہائی اسکول (خصوصی اول) ، مدنی ہائی اسکول (خصوصی دوم) ان میں سے 6 طلبہ کو بہترین بیت خواں سے بھی نوازا گیا۔
#baitbazi
#shayari #اردوادب