دم بہ دم علیؑ علیؑ پکار ہر قدم علیؑ علیؑ پکار تیرے سُونے آنگن میں کیھلے گی بہار دم بہ دم علیؑ علیؑ پکار در بدر بھٹکنے کا کیوں یہ روگ پالا ہے سب کے سب بھکاری ہیں کون دینے والا ہے اُن سے مانگ اونٹون کی دے دے جو قطار دم بہ دم علیؑ علیؑ پکار پاک ہے لہو کس کا کس میں کیا خرابی ہے کون ہے سقیفائی کون بوترابی ہے پل میں سب کے چہروں سے ہوگا آشکار دم بہ دم علیؑ علیؑ پکار آل کی طرف گر تُو اِک قدم بڑھائے گا دس قدم زمانے سے خود کو آگے پائے گا کیوں کہ یہ نہیں رکھتے کسی کا اُدھار دم بہ دم علیؑ علیؑ پکار رنج و غم کی راہوں میں بد حواس بیٹھا ہے چل علیؑ کی چوکھٹ پر کیوں اداس بیٹھا ہے بس پلک جھپکتے ہی ہوگا بیڑا پار دم بہ دم علیؑ علیؑ پکار نامِ فاتحِ خیبر گر تیرا وظیفہ ہے دُور ہوگی ہر مشکل یہ ہمارا دعویٰ ہے خالی جا نہیں سکتا تیرا کوئی بار دم بہ دم علیؑ علیؑ پکار چاہتا ہے گر تجھ سے سیدہؑ بھی راضی ہوں خوش ہو خالقِ اکبر مصطفیٰؐ بھی راضی ہوں منکرانِ حیدرؑ پہ کر دے بے شمار تجھ کو فاطمہ زہراؑ کی دعائیں مل جائیں خود تیری زیارت کو انبیاء چلے آئیں کربلا پہنچ جائے تُو جو اِیک بار عدل اور عدالت کا انتظام لینے کو کربلا کا اے نایاب انتقام لینے کو آنے والا کوئی ہے لے کے ذوالفقار
@zulfikarvirani85095 жыл бұрын
Machalllh bhot hi khub.mir sahab.... Allh salamt rakhe aap ko..aamin I m biggest fen..........