Рет қаралды 7,129
بلوچ قوم پرست رہنما براہمداغ بگٹی کا کہنا ہے کہ وہ صوبہ بلوچستان کے نسلی بلوچوں کی آزادی پر ہر وقت مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صوبے میں بسنے والے پشتونوں کی بات نہیں کرتے۔
جینیوا میں بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسئلے پر باتوں اور کانفرنسوں کا وقت گزر چکا ہے۔
لوچ ربپلکن پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی آج کل سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست بھی دی ہوئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے مسلح جدوجہد سے لاتعلقی کی یقین دہانی پر مبنی تحریر بھی جمع کروائی ہے۔