No video

ذکیہ غزل اور عبّاس تابش کا سخنور شکاگو کے ۴۲ ویں عالمی مشاعرے میں پڑھا جانے والا منتخب کلام

  Рет қаралды 265

Tariq Moen

Tariq Moen

Ай бұрын

الینوائے کی متحرک ادبی تنظیم “ سخنور شکاگو “ نے ۵ جولائی ۲۰۲۴ کی شام فاؤنٹین ویو ریکریئشن سنٹر، کیرل اسٹریم میں ۴۲ ویں عالمی مشاعرے کاُانعقاد کیا جس میں مقامی شعراء کے علاوہ پاکستان، کینیڈا اورانڈیا سے آئے ہوئے معروف شعراء نے اپنا کلام حاظرین کی نذر کیا۔ موجود سامعین نے اس بہترین محفل میں پڑھے جانے والے کلام پر پُر جوش انداز میں اپنی خوشی کا اظہار روائیتی انداز میں واہ واہ اور تالیوں کی گونج سے کیا۔ شکاگو سخنور کی ٹیم نے اپنے روح رواں ڈاکٹر عابد رشید کے ساتھ مل کر اس محفل کو ایک بھرپور اور کامیاب ترتیب کے ساتھ ہیش کیا۔
اس پروگرام میں شامل بیشتر سامعین کاشمار سینیئر سیٹیزنز میں کیا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ کئی برسوں اور دہائیوں سے یہاں قیام ہذیر ہیں اور اپنے ادبی ذوق کی تسکین اور ملک سے وابستہ یادوں سے جڑے رہنے کے لیئے اس نوع کی محافل کو ایک نعمتِ غیر مترقبہ سمجھتے ہیں۔روسٹرم پر لکھا مندرجہ ذیل شعر بھی سخنور شکا گو کے عزم کو عملی شکل دیتے رہنے کے کیئے ایک مہمیز کےمعنیٰ رکھتا تھا:
ہم کو اردونے جوڑ رکّھا ہے
کتنی تاثیر اس زبان میں ہے
مشاعرہ کے دوران ہی مغرب کی نماز اور کھانے کا وقفہ بھی دیا گیا۔ یہ اچّھی بات بھی نظر آئی کہ یہاں موجود ہمٗوطنوں کی ایک بہت بڑی تعداد باجماعت نمازوں کا اہتمام کرتی ہے۔ نماز کے فوراًبعد ہی لذیذ نہاری اور اشتہاء انگیز خوشبو والی بریانی منتظر تھی۔ یہاں مغرب کا وقت تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ہوتا ہے اور دلچسپ بات یہ تھی کہ کھانے کے بعد لوگوں نے منتظمین کو مختلف وجوہات بتا کر گھر جانے کی اجازت طلب نہیں کی بلکہ پورامشاعرہ جم کر سُنا۔
اس بہترین پروگرام میں مقامی سامعین کے علاوہ ہاکستان سے آئے ہوئے خادم نے بھی عمومی شرکت کی۔
گو تمام شعراء نے ہی حاضرین کو اپنے کلام سے باندھے رکّھا تھا، کچھ شعراء کا کلام ہی آکے جاکر ریکارڈ کیا جاسکا۔ سخنور شکاگو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر البتہ پورا پروگرام تلاش کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھرپور پروگرام نصف شب کو کہ جب بارہ بجے تاریخ تبدیل ہورہی تھی اپنے اختتام کو پہنچا اور سامعین واہ واہ واہ کرتے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔

Пікірлер
Anwar Maqsood Ashfaq Ahmed Javed Sheikh And Lehri l AGAY KI KHABAR
11:12
Why Imran Khan Failed? | Molana Tariq Jameel Bayan about #imrankhan
16:29
Fortunately, Ultraman protects me  #shorts #ultraman #ultramantiga #liveaction
00:10
Little brothers couldn't stay calm when they noticed a bin lorry #shorts
00:32
Fabiosa Best Lifehacks
Рет қаралды 17 МЛН
Look at two different videos 😁 @karina-kola
00:11
Andrey Grechka
Рет қаралды 10 МЛН
小丑把天使丢游泳池里#short #angel #clown
00:15
Super Beauty team
Рет қаралды 28 МЛН
Louvre Abu Dhabi - Museum
20:29
Tariq Moen
Рет қаралды 49
Zulfiqar Adil || ذوالفقار عادل || Tamseel adabi forum
13:28
Tamseel Adabi Forum
Рет қаралды 326
Full Debate Video | Difficult Questions Vs Dr Israr Ahmed | Dr Israr Ahmad
1:18:04
Informative Hashim
Рет қаралды 2,9 МЛН
Fortunately, Ultraman protects me  #shorts #ultraman #ultramantiga #liveaction
00:10