Рет қаралды 93
مڑد نیکہ کا مزار
آج اور کل یعنی 13 اور 14 اکتوبر کو مڑد نیکہ کے مزار پر عرس مبارک جاری ھے اس مناسبت سے اس برگزیدہ ہستی کا تعارف پیش خدمت ھے ۔
کافی تحقیق کے بعد بھی اس برگزیدہ ہستی کے بارے میں تاریخی طور پر کچھ ہاتھ نہیں آیا جو کچھ سنا ھے وہ آپ کے ساتھ share کر رھا ھوں میرا اس آرٹیکل سے مکمل طور پر متفق ھونا ضروری نہیں ھے ۔
کوئی کمی بیشی ہو یا کچھ غلط لگے تو کمنٹس میں تصحیح کرسکتے ھو ۔
وانڈھا گداخیل سے مغرب کی جانب ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اونچے غونڈئے (پہاڑی ٹیلہ) پر خوبصورت گنبد والا مقبرہ ھے جو دور سے نظر آتا ھے دنیا اسے مڑد نیکہ کے نام سے یاد کرتی ھے ۔
یہ مزار ایک خوبصورت اور پر فضا بلند پہاڑی چوٹی پر واقع ھے جس پر خوبصورت مقبرے کے علاوہ ایک مسجد ، مسجد سے ملحق حجرہ ، پانی ذخیرہ کرنے والا تالاب ، خواجہ آباد شریف کے کسی پیر کا چلہ گاہ اور مجاوروں کی رہائش گاہ بھی ھے اس کے علاوہ یہ چوٹی درختوں کے جھنڈ اور خود رو جنگلی پودوں کا مسکن بھی ھے ۔
doston ke sath aakhri program I sultan khel village vlogs I mardada darbar I SKN niazi I
#sultnkhel #mardada #sknniazi