دیں ہمہ اوست (34) شاہ ﷺ کے فیض سے انسان کا ہر کام چلا، قلب روشن ہوا ، توقیر بڑھی ، نام چلا، سلسلہ ایسا کوئی گردشِ ایام چلا، راہِ طیبہ میں مجھے تو سحر و شام چلا، جس فرشتے نے کیا فرش سے تاعرش سفر، چوم کر روضہِ اقدس کے در و بام چلا، سب کا سرمایہ ہے یہ دین ِ رسولِ عربی (ص)، ایسا سکہ کہ زمانے میں سرِ عام چلا، تشنگی ڈوب گئی موجہِ سیرابی میں، حوضِ کوثر پے عجب سلسلہِ جام چلا، گمرہی اسکا نصیبہ ہے ، تباہی تقدیر، ہو کہ دُنیا میں جو بیگانہِ اسلام چلا، اک جھلک اپنی دکھا دو کہ ٹھہر جائے یہ دل، ورنہِ ہاتھوں سے مرے تو سنِ ایام چلا، اُس جواں بخت کے منزل نے قدم چُومے ہیں، جادہِ عشقِ محمدﷺ میں جو دوگام چلا، مرحلہ پُرسشِ اعمال کا تھا سخت نصیر، مل گیا انکا سہارا تو کہیں کام چلا، پیر سید نصیر الدین گیلانی
@sanammubeen37183 жыл бұрын
MashaAllah💖💕
@haqnaseer58523 жыл бұрын
ماشاءاللّٰه ماشاءاللّٰه 🌹🌹🌹🌹🌷🌷🌷🌷❤💖❤💖
@myhomeskills513 жыл бұрын
masha allah #myhomeskills
@sanammubeen37183 жыл бұрын
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
@shanmalik45833 жыл бұрын
All Rasool pr noork barsat All Rasool zindabad All golra sharif zindabad noor k barsat tera peer mera peer dastgear live long with health and happiness beak mugfrat k dua bint Muhammad qadri a Attaria 💌💌 nazer karm