Рет қаралды 217,008
Original video: • Jannat Se Call |Heart ...
Emotional song on Abortion
Aur line cut gayi
اور لائن کٹ گئی
yaan jannat mein phool khile hain
یاں جنت میں پھول کھلے ہیں
#AlMominatPublicSchool #hearttouching #Islamicsong
میں جنت سے بول رہی ہوں
ہیلو ممی!
کیسی ہو؟
یاں جنت میں پھول کھلے ہیں
منظر رنگ برنگے ہیں
تتلی بھونرے ناچ رہے ہیں
خوشبوؤں کے ڈیرے ہیں
شہد کی جھیلیں پھیلی ہیں
دودھ کی ندیاں بہتی ہیں
ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں
چڑیاں نغمے گاتی ہیں
سکھیاں گیت سناتی ہیں
حمد وثنائیں ہوتی ہیں
میں جھولوں میں جھول رہی ہوں
حوروں کے سنگ کھیل رہی ہوں
میں جنت میں خوش ہوں ممی
لیکن تم یاد آتی ہو؟
ہیلو ممی؟
بولو
ڈیڈی میرے کیسے ہیں
آپا، باجی ، بھیا، منا
گھر میں سارے کیسے ہیں؟
بولو ممی!
دھرتی ،امبر، چاند،ستارے
دنیا کیسی لگتی ہے؟
سونا ، جگنا، ہنسنا، رونا
یہ سب کیسا لگتا ہے؟
بولو ممی!
کیا تم بھیا کی آنکھوں میں
کانٹا کوئی چبھوتی ہو؟
کیا تم آپا جی کی بھی
گردن کاٹنے والی ہو؟
کیا تم اپنے منے کا سر
پتھر سے اب کچلوگی؟
کیا تم اپنے جگر کو خود ہی
اپنے ہی ہاتھوں کاٹو گی
ورنہ میرے ساتھ ہی تم نے
کیوں ایسا برتاؤ کیا؟
بولو ممی
میں دنیا میں چند دن رہتی
کونسی آفت تم پر آتی؟
ڈیڈی کے سینے سے لگتی
ساتھ میں بھیا کے بھی رہتی
منے کے سنگ بولتی ہنستی
آپا باجی سے بھی ملتی
تم سے لوری سنتے سنتے
گودی ہی میں سو جاتی
لیکن تم نے مجھ سے میرا
جینے کا حق چھین لیا
پیٹ میں اپنے تم نے مجھ کو
بولو کیسے قتل کیا؟
چاقو، چمٹا نشتر کانٹا
میرے بدن میں گھونپ دیا
مجھ کو تم نے
ٹکڑے ٹکڑے کروایا
ریشہ ریشہ چھدوایا
خون میں مجھ کو نہلایا
اور گٹر میں پھنکوایا!
ہیلو ممی
رزق تو اپنا میں خود لاتی
اور کا حصہ تھوڑے کھاتی!
جس مالک نے تم کو دیا تھا
سب کو دیا تھا
وہ مجھ کو بھی دے دیتا
پیاری ممی!
اچھی ممی!
یہ تو بولو
دنیا جس کو کہتے ہیں
جس میں انساں بستے ہیں
وہاں پہ کتے بلی کو بھی
کیا ایسے کرتے دیکھا ہے؟
ہیلو ممی!
میں جنت میں خوش ہوں لیکن
یاد تمہاری آتی ہے
یہ بتلاؤ
کیا تم کو بھی
میری یاد ستاتی ہے؟
(تم نے کب میرا کوئی نام رکھا تھا جو تم کو میں یاد آتی)
پھر بھی ممی!
مجھ سے ملنے اک دن تم بھی
اس جنت میں آجانا
لیکن ممی؟
میرا مالک ، میرا آقا
تم سے جب یہ پوچھے گا
جرم وہ کیا تھا
جس کے بدلے
تم نے میرا خون کیا؟
بولو ممی
کیا بولو گی؟
خالق مالک اللہ سے؟
سوچو ممی!
کچھ تو سوچو
جلدی سوچو
ورنہ مجھ سے جنت میں تم
ملنے کیسے آؤ گی؟!
ہیلو۔۔۔
ہیلو ممی ۔۔۔۔ہیلو
۔۔۔ اور لائن کٹ گی!)
..................