No video

Husn-e-Takrar حسنِ تکرار Tablo| ALF-I-SANI® - 113-Pak Avenue, Sahiwal | 18TH PRIZE DAY - نوبہارِ علم

  Рет қаралды 3,406

alfisanipk

alfisanipk

Күн бұрын

اردو ادب میں حسن کا ایک پہلو حسنِ تکرار ہے۔آہنگ،مجسم، تناسب، نغمگی اور تکرار وغیرہ ادبِ عالیہ کا حسن سمجھے جاتے ہیں۔ امید ہے اس نظم کو سن کر آپ کا ادبی ذوق ضرور مسرور ہو گا۔
=======================================
ALF-I-SANI® 113- Pak Avenue Sahiwal.
#18thAnnualPrizeDay_نوبہارِعلم
#TARBIYAH_FOCUSED_EDUCATION
#AFFILIATED_WITH_BISE_SAHIWAL
#AFFILIATED_WITH_WAFAQ_UL_MADARAS
WhatsApp: +923217033627
/ alfisanipk
/ alfisanipk
www.alf-i-sani.edu.pk
=========================================
Copyright Notice:
All rights of the audio and video production is reserved for ALF-I-SANI® 113- Pak Avenue Sahiwal. Hence, it's not permissible to reuploading without our permission. However, you may share this production on Social Media Platform.
Disclaimer: This channel doesn't promote any type of illegal, offensive and violent content all content provided by this channel is meant to Education , Tarbiyah and entertainment purpose only.
Copyright Disclaimer under Section 107 of the copyright act 1976, allowance is made for fair use for purposes such as criticism, comment, news reporting, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statute that might otherwise be infringing. Non-profit, educational or personal use tips the balance in favour of fair use.
============================================
دھرتی دھرتی روشن روشن گگن گگن اجیارا
مالا تیرے روپ انوکھے ہر شے امرت دھارا
پتہ پتہ دالی ڈالی ٹہنی ٹہنی بھائے
دل کا پنچھی، اللہ اللہ مستی میں لہرائے
دریا دریا، پانی پانی، صدف صدف میں موتی
کن فیکون کا بالا منتر تیری ذات انوکھی
بے خود بے خود ، گلبن گلبن غنچہ غنچہ کونپل
بادِ بہاری ، گلشن گلشن جب لہرائے آنچل
قطرہ قطرہ ذرہ ذرہ صحرا صحرا نکھرا
بادل بادل، بارش بارش، منظر منظر بکھرا
چڑیا مینا زاغ کبورت، ہو اللہ ہو بولیں
سبحان اللہ، سبحان اللہ ، بول پروں کو تولیں
دھرتی دھرتی روشن روشن گگن گگن اجیارا
مالا تیرے روپ انوکھے ہر شے امرت دھارا
====================
معبد معبد ، مسجد مسجد ، حرم حرم پھر آئے
تسبیح تسبیح، مالا مالا، گنتی گنتی جائے
تیری یاد کا جھونکا جھونکا خوشبو خوشبو لائے
آنکھوں آنکھوں، اشکوں اشکوں راتوں رات جگائے
تیرا میرا، میرا تیرا، اِن کا اُن کا سب کا
دنیا دنیا عقبی عقبی ، روپ ہے میرے رب کا
ہجر میں تیرے، یاد میں تیرے چھپ چھپ رویا دھویا
کاجل کاجل ، آنسو آنسو، پلک پلک پر بویا
دامن دامن، جھولی جھولی دستِ دعا بن آئی
جس نے تیرا نام الاپا، اس نے جنت پائی
کالی کالی کملی والے ، واری واری جاؤں
تیرے قدموں قدموں آقا ﷺ بچھ بچھ کے مر جاؤں
جنت اک شاداب چمن ہے دوزخ آگ سمندر
جنت دوزخ، دوزخ جنت، آدم ذات کے اندر
دھرتی دھرتی روشن روشن گگن گگن اجیارا
مالا تیرے روپ انوکھے ہر شے امرت دھارا
====================
ماما ماما، پاپا پاپا، بجیا بھیا سارے
صورت صورت ، مورت مورت، پیار کے نقشے سارے
بھیا بھیا ، بہنا بہنا، ہمجولی ، ہمسائی
مالن مالن ، بگیا بگیا ، ہار پرونے آئی
عارض عارض ، گیسو گیسو، بینی بینی چتوَن
لب ، دندان، زخنداں، غبغب، ابرو ابرو روشن
بچہ بچہ ، کاکا کاکا، مکھڑا مکھڑا موہنا
راج دلارا، پیارا پیارا، سندر سندر سوہنا
علم کی دنیا پھول کیاری، روش روش اجیارا
نفس نفس میں، دل آنگن میں ، خوشبوؤں کا دھارا
کاغذ کاغذ، ورق ورق، اور لفظ لفظ لاثانی
ممتا پیار ہے لوری لوری، گود ہے الفِ ثانی
گود ہے الفِ ثانی
گود ہے الفِ ثانی
کلام: پروفیسر محمد رفیق اذفر
(ڈائریکٹر۔ الفِ ثانی گروپ آف سکولز اینڈ کالجز۔113- پاک ایوینیو کالونی، ساہیوال)
آواز: طیبہ نذیر

Пікірлер: 12
Blue Food VS Red Food Emoji Mukbang
00:33
MOOMOO STUDIO [무무 스튜디오]
Рет қаралды 32 МЛН