Рет қаралды 371
HUSSAIN KITNE JANAZE UTHAYEGA TANHA/SAJJAD PERVAIZ/ NOHA 2022
********************************
⬛VIDEO INFO⬛
RECITER : SAJJAD PERVAIZ
POET : ARSALAN AZMI (AZLAN )
COMPOSOTION : MOHSIN RAZA HASHMI
CHORUS : OWN RIZVI & TEAM
AUDIO& MIXING : AL BAQEI STUDIO
VIDEO : TNA PRODUCTION
SPECIAL THANKS : SYED ABID ALI JAFRI
GRAPHICS: WAMIQ ABBAS NAQVI
PRODUCE : ARSALAN RAZI
*************************
LYRIS
صدا یہ دیتے تھے مقتل سے شاہ کربوبلا
حسین کتنے جنازے اٹھائے گا تنہا
لہو سے سرخ ھوا ھے حسین کا کرتا
پسر کے خون سے تر ھے حسین کا چہرہ
یہ حال دیکھ کے کہتی ھے فاطمہ زہرا
حسین کتنے جنازے اٹھائے گا تنہا
حسین چاروں طرف دیکھتے ہیں مقتل میں
کوئی بھی اپنا نہیں کربلا کے جنگل میں
پسر کے سینے سے تنہائی کھینچنی ھے سنا
حسین کتنے جنازے اٹھائے گا تنہا
بنائی تیغ سے مقتل میں قبر بیٹے کی
لحد پے بیٹھ گئے چھ مہینے والے کی
حسین پڑھتے ھیں اصغر کی قبر پر نوحہ
حسین کتنے جنازے اٹھائے گا تنہا
کرینگے سامنا زینب کا کس طرح ہاے
حسین عون و محمد کی لاش لے آئے
نظر ملا نہیں پائے بہن سے شاہ ھدا
حسین کتنے جنازے اٹھائے گا تنہا
اٹھا کے لائے ھیں دریا سے بھائی کے بازو
کمر بھی جھک گئ بہتے ھیں خون کے آنسو
نکل کے خیمے سے بولیں یہ زینب کبری
حسین کتنے جنازے اٹھائے گا تنہا
حبیبا و جون کی حر کی بھی لاش لائے ھیں
وہ سر سے پاؤں تلک خون میں نہائے ھیں
غریب زھرا پے یہ وقت آگیا کیسا
حسین کتنے جنازے اٹھائے گا تنہا
لکھے گا کسطرح ازلان اعظمی کا قلم
اکیلے کتنے تھے سجاد شہنشاہ امم
نہ کوئی بھائی بھتیجا ھے نہ کوئی بیٹا
حسین کتنے جنازے اٹھائے گا تنہ