حضرت ایوب علیہ السلام ایک بڑے امتحان میں تقریبا اٹھارہ(١٨) سال مبتلا رہے اور یہ امتحان جان، مال، اولاد سب پر آیا تھا لیکن اس دوران ان کے جسم میں کیڑے پڑ گئے یا کچھ ایسا ہوا کہ لوگ ایوب علیہ السلام سے نفرت کرنے لگے یہ بات سند کے لحاظ سے بھی درست نہیں اور نہ ہی شان نبوت کی وجہ سے عقلا درست ہے، لہذا اس طرح کے واقعات بیان کرنے سے گریز کرنا چاہیئے.
@TV-zw4in9 ай бұрын
علمائےکرام نے ایسی اسرائیلی روایات کے تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے جو کہ انبیائےکرام علیہم الصلاۃ والسلام کی شان کے منافی ہوں اور ایوب علیہ السلام کے بارے میں یہ تمام روایات شان نبوت کے خلاف ہیں، لہذا اس بارے میں جس قدر قرآن مجید اور احادیث مطہرہ میں آیا ہے اسی پر اکتفا کیا جائےگا. ١. قاضی ابوبکر ابن العربی کہتے ہیں کہ ایوب علیہ السلام کے بارے میں اتنی بات درست ہے جو قرآن نے بیان کی ہے کہ ان کو تکلیف پہنچی اور تکلیف کی نسبت قرآن مجید میں شیطان کی طرف کی گئی ہے.