(کلام: خواجہ فرید الدین عطار رحمۃ اللہ علیہ) ترجمہ: محترمہ طاہرہ الطاف صاحبہ پیشکش: دین ظہور 1_گر قبلہ نما خواہی بین روئے محمد ﷺ را محراب دعا گردان ابروئے محمد ﷺ را ترجمہ اگر تو قبلہ رُخ ہونا چاہتا ہے توآنحضرت محمد صلى الله عليه واله وسلم کے روئے مبارک پہ نگاہ ڈال ،حضرت محمدﷺ کے ابرووّں کو اپنے لئے محراب دعا جان ۔ مطلب ومراد کہ یہ سب پہچان اور خداکے احکامات آنحضور ﷺ کے ذریعہ سے ہی نصیب ہوئ اور ہم تک پہنچی اور قبلہ کی پہچان و عطا آپ ﷺ کی فراہم کردہ ہے ۔آپ کے اشارہء ابرو ہمارے دعاوں کی قبولیت کی سند ہیں ۔ 2_مستیم ز بوی او دیوانہ روئے او زنجیرِ دلِ ما کُن ہر موئے محمد ﷺ را ترجمہ ہم آپ ﷺ کی معطر ذات و ہستی کی خوشبو سے ہی مست و بے خود ہیں اور آپؐ کے رخِ انور کے جلووں کے دیوانے ہیں ۔اے خدا ہمارے دلوں کو حضرت محمد مصطفٰے ﷺ کے موئے مبارک سے زنجیر کردے باندھ دے ۔ ہمارے دلوں کو آپﷺ کےعشق اور والہانہ عقیدت سے گرہ گیر فرما دے آمین 3_تا نیست باد ھستیم دیوانه و سر مستیم برگردنِ دل بستیم گیسوئے محمد ﷺ را ترجمہ ہمارا فخر و غرور کچھ بھی نہیں ہم دیوانے اور سرمست ہیں ہمارے سر خم ہیں ،گردنیں خم اور دل اپنے خدا کے پیارے حبیب حضرت محمد صلى الله عليه واله وسلم کے گیسووں سے بندھے ہوے ہیں ۔ہم نے اپنے دلوں کی سر کشی کو (وہ دل جو جو پلٹ جا تے ہیں) گیسُوئے پاک کے ساتھ باندھ دیا ہے ہمارے جھکے ہوئے سروں کے ساتھ آپ کی اطاعت میں بستہ و پابند ہیں۔ 4_شُد چشم خدا بینا زان نور رخش روشن آئینہ وحدت بین زان روئے محمدﷺ را ترجمہ آپﷺ کے رخ روشن کے نور کے صدقے انسان کی نگاہیں خدا شناس ہو جاتی ہیں۔ اس رخ روشن ،روئے پاک روئے محمدﷺ کا چہرہ وحدت حق کی گواہی ہے یعنی آپ ﷺکی ذات آپﷺ کا فرمان خدا کی وحدانیت کاآئینہ ہے جس میں ہمیں اس کلمہ حق کاعکس دکھائ دیتا ہے 5_از ناوک اعجازش گشتند همه عاجز بت خانہ شکن بنگر بازوئے محمد ﷺ را ترجمہ آپ ﷺکے معجزہ جو آپ ﷺ ہی کا اعجاز اور فضیلت ہے ۔ان کے تیر وں سے سب ہر وقت عاجز ہیں (مطلب جو معجزہ حضرت محمد ﷺ کو عطا کئے گئے)۔ دیکھو آپ حضرت محمد ﷺ کے بت شکن بازووں کی طر ف نگاہ کرو۔ سبحان الله،،کیا ھمت اور کیا شان ہے کہ آپ کے معجزوں کے تیر و تفنگ سے سب عاجز و درماندہ تھے ۔۔ 6_ فیاض ازل دُرجی از مُشک لطیفم داد خوش یافته بسمل خوشبوئے محمدﷺ را ترجمہ فیاض ازل نے مجھے ایسا لطیف خوشبو کا احساس بصورت نام( عطار ) عطاکیا ،جس کی خوشبو سے یہ بسمل( شاعرفرید الدین عطار ) نوازا گیا ہے ۔جس کی نسبت سے مجھے یہ معطر نام ملا. 7_از عطر عطائے او عطار معطر شد بو بُردہ مشام جان خوشبوئے محمدﷺ را ترجمہ ان کی عطا و نوازشات کے عطر اور خوشبُو سے یہ عطار یعنی بذات خود شاعر معطر ہوا ۔ میرے تو مشام جاں تک سے آپ ﷺ کے نام کی خوشبووں نے ہر قسم کی بو چھین لی ہے ۔۔ کلام: خواجہ فرید الدین عطار رحمۃ اللہ علیہ آپ کا اصل نام ابوحمید ابن ابوبکر ابراہیم تھا مگر وہ اپنے قلمی نام فرید الدین اور شیخ فرید الدین عطار سے زیادہ مشہور ہیں۔ عطار (عطر فروش ) لفظی مطلب “ادویات کے ماہر“ کا ہے جو آپ کا پیشہ تھا۔ اس کے علاوہ آپ فارسی نژاد مسلمان شاعر، صوفی اور ماہر علوم باطنی تھے۔
@sahil.758 ай бұрын
جزاکم اللّہ خیرا
@tanveerbhat82625 ай бұрын
Love u for this effort
@arsalanvlogs9737 ай бұрын
Murshid pak 🥺 jaanam fida e murshidam. Alwi hazraat
@HarisMunshi13 ай бұрын
I am fortunate enough I was present in the same Majlis along with Murshid e Pak
@tajamulkhan71672 жыл бұрын
Allah tala marhoom yaseen shab ko janat mai aala muqaam ata karai
@firstsecond71637 ай бұрын
Marhaba❤sad marhaba Meri buzarag bayo
@raashidnadeem92812 жыл бұрын
Masha Allah....magar kya aap nai SAHIBZADA PEER SAHIBAN ki ijazat li hai ye video upload karne se pehlay....??? In hazraat ko ye bilkul pasand nahi ki aisi majlis Aam ho internet pe...inko agar maloom hoga is baray mai to wo zaroor apki pursish karenge.....ho skay to video delete karein.....ruhaniyat aur internet ko khudara ek dusray se dour rakhein....
@TheMuyeed Жыл бұрын
They did object, but when asked if we should delete, kept silent. Thanks