Importance of Leadership || Molana Moududi(RA)

  Рет қаралды 1,102

JIH Sindhanur

JIH Sindhanur

Ай бұрын

زمامِ کار کی اہمیت
°امامتِ صالحہ کا قیام دین کا حقیقی مقصود ہے
°امامت کے باب میں خدا کی سُنّت
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے، ہماری جدوجہد کا آخری مقصود ’’انقلابِ امامت‘‘ ہے۔ یعنی دُنیا میں ہم جس انتہائی منزل تک پہنچنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ فُسّاق وفجّار کی امامت وقیادت ختم ہو کر امامتِ صالحہ کا نظام قائم ہو۔ اسی مقصدِ عظیم کے لیے سعی وجہد(کوشش) کو ہم دُنیا وآخرت میں رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
یہ چیز جسے ہم نے اپنا مقصد قرار دیا ہے افسوس ہے کہ آج اس کی اہمیت سے مسلم اور غیر مسلم سبھی غافل ہیں۔ مسلمان اسے محض سیاسی مقصد سمجھتے ہیں اور انھیں کچھ احساس نہیں ہے کہ دین میں اس کی کیا اہمیت ہے۔ غیر مسلم کچھ تعصب کی بنا پر اورکچھ ناواقفیت کی وجہ سے اس حقیقت کو جانتے ہی نہیں کہ دراصل فُسّاق وفجّار کی قیادت ہی نوعِ انسانی کے مصائب کی جڑ ہے اور انسان کی بھلائی کا سارا انحصار صرف اس بات پر ہے کہ دُنیا کے معاملات کی سربراہ کاری صالح لوگوں کے ہاتھوں میں ہو۔ آج دُنیا میں جو فسادِ عظیم برپا ہے، جو ظلم اور طغیان ہو رہا ہے، انسانی اَخلاق میں جو عالم گیر بگاڑ رُونما ہے، انسانی تمدن ومعیشت وسیاست کی رگ رگ میں جو زہر سرایت کر گئے ہیں، زمین کے تمام وسائل اور انسانی علوم کی دریافت کردہ ساری قوتیں جس طرح انسان کی فلاح وبہبود کے بجائے اُس کی تباہی کے لیے استعمال ہو رہی ہیں، ان سب کی
ذمہ داری اگر کسی چیز پر ہے تو وہ صرف یہی ہے کہ دُنیا میں چاہے نیک لوگوں اور شریف انسانوں کی کمی نہ ہو، مگر دُنیا کے معاملات اُن کے ہاتھ میں نہیں ہیں، بلکہ خدا سے پھرے ہوئے اور مادّہ پرستی وبداَخلاقی میں ڈوبے ہوئے لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ اب اگر کوئی شخص دُنیا کی اصلاح چاہتا ہو اورفساد کو صلاح سے، اضطراب کو امن سے، بداَخلاقیوں کو اَخلاقِ صالحہ سے اور برائیوں کو بھلائیوں سے بدلنے کا خواہش مند ہو تو اس کے لیے محض نیکیوں کا وعظ اور خدا پرستی کی تلقین اور حُسنِ اَخلاق کی ترغیب ہی کافی نہیں ہے، بلکہ اس کا فرض ہے کہ نوعِ انسانی میں جتنے صالح عناصر اسے مل سکیں انھیں ملا کر وہ اجتماعی قوت بہم پہنچائے جس سے تمدّن کی زمام کار( قیادت (۲) تبدیلی (۳) باغی (۴) وفادار) فاسقوں سے چھینی جا سکے اورامامت کے نظام میں تغیر(۲) کیا جا سکے۔

Пікірлер
Iqamat e Deen & Choice of Career - Khalid Mehmood Abbasi
35:04
Let's Explore Our Deen
Рет қаралды 13 М.
Дибала против вратаря Легенды
00:33
Mr. Oleynik
Рет қаралды 4,1 МЛН
Пробую самое сладкое вещество во Вселенной
00:41
Can You Draw A PERFECTLY Dotted Line?
00:55
Stokes Twins
Рет қаралды 78 МЛН
Human Rights in Islam - Molana Moududi (RA)
59:39
JIH Sindhanur
Рет қаралды 1 М.
Asal Ibadat Kya Hai ~ Maulana Maududi
8:09
Soldiers of Allah
Рет қаралды 5 М.
Michael Parenti, The Darker Myths of Empire: Heart of Darkness Series
1:23:01
College of DuPage
Рет қаралды 1 МЛН
انسان کی حیثیت - || مولانا مودودی
6:51
JIH Sindhanur
Рет қаралды 457
Ghalat Fehmia - Molana Moududi
14:48
GuMmNaaM_official
Рет қаралды 2,9 М.
ibadat ka matlab kya l short abul ala Maududi
15:45
adhoori Qazal
Рет қаралды 170 М.
Дибала против вратаря Легенды
00:33
Mr. Oleynik
Рет қаралды 4,1 МЛН