Рет қаралды 504
کاروباری سرگرمیوں کی بندش پر کاشف چوھدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و پاکستان بزنس فورم کا ردعمل
روز روز کے احتجاجوں اور دھرنوں نے کاروبار زندگی مفلوج کر دیا ۔کاشف چوھدری
شہر اسلام آباد کو کنٹیرستان بنانا ،خندقیں کھودنا ،سڑکوں کی بندش آخر کیوں ؟
دھرنا روکنے کے نام پر تعلیمی ادارے ،دفاتر ،کاروبار بند کرنا کسی صورت قبول نہیں ۔کاشف چوھدری
شہر اسلام آباد کے تاجروں کے اربوں روپے کے نقصانات کا ذمہ دار کون اور ازالہ کون کرے گا ۔کاشف چوھدری
اسلام آباد کو آئے روز نو گو ایریا بنانا اب مزید برداشت نہیں کر سکتے ۔کاشف چوھدری
سڑکوں کی بندش سے مریضوں کا ھسپتال پہنچنا ،شادیاں اور تقریبات تک منسوخ ،مسافر خوار ،بیرون ملک جانے کیلئے ائرپورٹ پہنچنا ناممکن بنانا آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ھے ۔کاشف چوھدری
مارکیٹس ،ھوٹلز ،گیسٹ ھاوسز ، ریسٹورنٹس ،دفاتر ،ٹرانسپورٹ اڈے بند کر کے پھر بھاری بھر کم ٹیکس مانگنا کہاں کا انصاف ھے ۔کاشف چوھدری
حکومت اور تحریک انصاف سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔کاشف چوھدری
حکومت اور تحریک انصاف سیاسی دھینگا مشتی میں عوام کو تختہ مشق نہ بنائیں ۔کاشف چوھدری
سیاسی نورا کشتی اور اقتدار کی جنگ میں کاروباروں کی بندش اور نقصان کسی صورت منظور نہیں۔کاشف چوھدری
حکومت اور اپوزیشن نے سنجیدہ رویہ اختیار نہ کیا تو اب تاجر اور عوام انکے خلاف احتجاج کرنے پر
مجبور ھونگے ۔کاشف چوھدری
#pti #imrankhan #islamabad