اللہ رب العزت مسبب الاسباب ہے وہ کبھی بھی اپنے بندے کو تنہا تڑپتا ہوا نہیں چھوڑا وہ ہر شے کی خبر رکھے ہوئے ہے وہ جانتا ہے کہ تم ابھی درد میں مبتلا ہو وہ سمجھتا ہے تمہارے دل کی بےچینی کو وہ تمہاری ان آنسوؤں سے لبریز مدد کے آس میں آسمان کی طرف اٹھائی گئیں نگاہوں کو دیکھ رہا ہے اور تم سے فرما رہے کہ "اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا" اور سن رکھو کہ "میری رحمت میرے غضب پر حاوی ہے"سنو! وہ مالک دو جہاں ہے ، وہی کُن کا خالق ہے اور وہ جلد تمہارے لیے ان مشکلوں سے نکلنے کے اسباب پیدا کر دے گا اس کے حکم کے بغیر تو درخت کا ایک پتہ تک ہل نہیں سکتا تو پھر تمہاری یہ آزمائش بےمقصد اور بےوجہ نہیں ہے جب اس نے تمہیں صبر و ضبط کے رنگوں سے روشناس کروانا ہوتا ہے ناں تب وہ تمہارے چھوٹے چھوٹے امتحان لیتا ہے اور یاد رکھو وہ اسے ہی اپنے لیے چنتا ہے جیسے سب سے خاص کرنا ہوتا ہے جیسے اپنے قرب سے نوازنا ہوتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے وہی روشنیوں کا خدا ہے اور وہی تاریکیوں کا مالک وہ چاہے تو آنکھ کے جھپکنے سے بھی پہلے گہرے تاریک دلوں کو اپنے نور سے روشن کر دے وہ چاہے تو چاند سورج اور سورج چاند بن کر چمکنے لگ جائے وہ چاہے تو اسی گھڑی میں تمہیں اس درد سے نکال کر راحت عطا کر دے تمہاری ہر دعا کو تمہارے لبوں سے نکلنے سے پہلے ہی قبولیت کی معراج تک پہنچا دے جہاں وہ سب کر سکتا وہاں تمہارا توکل کرنا لازم ہے یقین کے ساتھ دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا فرض ہے اور پھر جو یقین نہیں رکھتا اس کی بیڑی کبھی پار نہیں لگتی اس کی ناؤ سدا بیچ منجدھار میں ہچکولے کھاتی رہتی ہے کنارہ کبھی اسکا مقدر نہیں بنتا اور بےیقینوں کے لیے معجزے رونما نہیں ہوتے اور مایوس وہ ہوتے ہیں جنہیں اپنے رب کے قدرت مند ہونے پر پختہ یقین نہیں ہوتا اور جب مایوسی ہے ہی کفر تو پھر کفر کرنے والے کا رب کے ہاں کوئی نام و مقام نہیں وہ ابلیس کا پیروکار ہے بس۔