Рет қаралды 14,785
Ismaili Tradition PIR NASIR KUSRAW
Ismaili Farsi Ginan
کلام : حضرت پیر ناصر خؙسرو ق س
فارسی کلام
گؙزنیم قرآن است و دین محمد
ہمیں بود ازیرا گؙزین محمد
قرآن پاک اور دین محمد یعنی اسلام دونوں کو میں نے اپنے لیے منتحب کیا ہوا ہے کیونکہ حضور انور نے بھی یہی دونوں چیزیں اپنے لیے منتخب فرمای تھیں
یقینم کہ گرھر دوآن را بورزم
یقینم شود چون یقین محمد
مجھے یقین ہے کہ اگر میں ان دونوں قرآن اور اسلام پر عمل کروں تو میرا یقین بھی مصطفی کے یقین کی طرح ہوجائے گا
کلید بہشت و دلیل نعیمم
حصار حصین است دین محمد
میرے لیے بہشت کی چابی الہی نعمتوں کی دلیل اور امن و تحفظ کا قلعہ محمدی ہی ہیے
بفضل خدا ئیست امیدم کہ باشم
یکی اؙمتِ کمترین محمد
خدا کی رحمتوں سے مجھے کامل اؙمید ہے کہ میں بھی محمد مصطفی کا ایک ادنی اؙمتی رہوں گا
بدریای دین اندرون ای برادر
قرآن است دؙر ثمین محمد
اے میرے بھائی دین اسلام کے دریا میں قرآن پاک آنحضرت کا انمول موتی ہے
دفنیی د گنجی بود ھر شہی را
قرآن است گنج و دفین محمد
دنیا کے ہر بادشاہ کے پاس کوئی نہ کوئی خزانہ اور دفنیہ موجود ہوتا ہے پس دین کے بادشاہ حضرت محمد کے پاس قرآن پاک ہی خزانہ دفنیہ ہے
برین گنج گوھر یکی نیک بنگر
کرا امروز امین محمد
اچھی طرح سوچ لے کہ موتیوں سے بھرے ہوے اس خزانہ قرآن پاک کا امین آج تمہاری نظر میں کون ہے
#burushaskiginans
#diwannasiri
#ismailistudios
#hunzaiginan
#PersionGinan
#farsiginan
#ismailimuslim