Рет қаралды 104
تو سلطان صاحب سریر آمدی
عَلٰی کُِلّ شَّیءِِ قدیر آمدی
آپ صاحب تخت سلطان بن کر تشریف لاۓ ہیں آپ ہر چیز پر دست قدرت لۓ تشریف لاۓ ہیں
بہ خُوبی چُوں گُل نظیر آمدی
بہر صورتے دل پزیر آمدی
آپ بے مثال پھول کی خوبیوں سے ہم کنار آۓ. آپ ہر صورت دلوں میں اترنے والے ہیں
عَلٰی نام کردی بہ مُلک عرب
بسوۓ غریباں امیر آمدی
آپ نے ملک عرب کو بلند مرتبہ دیا.آپ غریبوں کے لۓ امیر بن کر آۓ ہیں
فَلَمّا تَجَلّی عَلَی الٰکائنات
عَلِیٰم سَمِی٘عُُ بَصِیر آمدی
جب کائنات پر آپ کی تجلی نمودار ہوئ آپ جاننے والے سننے والے اور دیکھنے بھالنے والے بن کر آۓ ہیں
بَہ ہر رنگ شد قدرتت آشکار
بَشانِ بَشِی٘راً نزیر آمدی
آپ کی قدرت ہر رنگ میں ظاہر ہوئ آپ خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے بن کر آۓ ہیں
اَلاَ اَن٘تَ اِنِّی اَنَا اللہَ جامیٗ
سَمِی٘عُُ عَلِی٘مُ بَصِی٘ر آمدی
جامی ! اللہ کے علاوہ میرا کوئی نہیں ہے .آپ سننے والے ، علم رکھنے والے ، دیکھنے والے بن کر آۓ ہیں