Рет қаралды 365
#Jamia Salafia banaras #فارغین جامعہ #new nazam2024 #2024
[Jamia salafiyah] Alvidai Nazam | Alwidai doston hai aakhri yah anjuman | BY Shahnawaz Alam
Must Watch & Share,
If you want Daily Updates of Islam
Subscribe my Channel @madrasanoorulhudaashabhag2249
Full Nazam 👇
پورا نظم 👇
الوداع اے دوستو! ہے آخری یہ انجمن ہے
ہےفضا بے رنگ و بو ، روٹھا ہوا ہے گگن
الوداع اے جامعہ! ہے تیری عظمت کو سلام
خوشنما محبوب دلکش تیری صنعت کو سلام
اے حریم علم و دانش اور قرآن و سنن
الوداع اے دوستو! ہے آخری یہ انجمن
فخر ملت ہیں سبھی استاذ مشفق ، محترم
ہو عنایت رب کی ان پر، اور ہو فضل و کرم
الوداع اے اہل گلشن! الوداع رشک زمن
الوداع اے دوستو ! ہے آخری یہ انجمن
راستے ہوں گے جدا گلشن سے ہی جاتے ہوئے
غم کے آنسو بارشوں کی طرح برساتے ہوئے
جا رہے ہیں باخدا اب چھوڑ کر اپنا چمن
الوداع اے دوستو! ہے آخری یہ انجمن
ایک منزل سے گئے سب راستے کو موڑ کر
ایک دوجے کا سہارا، دوستوں کو چھوڑ کر
حوصلہ پرواز کا ہے اے طیور بے وطن
الوداع اے دوستو! ہے آخری یہ انجمن
پھر تمہاری یاد ہوگی اور بس تنہائیاں
قربتیں مٹ جائیں گی بڑھ جائیں گی یہ دوریاں
لو سلامی ہر کسی سے، آخری ہے یہ ملن
الوداع اے دوستو! ہے آخری یہ انجمن
ساتھیو! تم معاف کرنا ہو گئی ہے گر خطا
ساتھ رہتے رہتے دل میں ہے اگر کچھ تو بتا
کر لو پورا بدلہ اپنا پیش ہے میرا بدن
الوداع اے دوستو! ہے آخری یہ انجمن
جا رہے ہیں کیوں ضیا سب ساتھ میرا چھوڑ کر
بھائی چارہ، دوستی، سب رشتے ناطے توڑ کر
جل رہا ہے غم کی لو سے آج یہ میرا بدن
الوداع اے دوستو! ہے آخری یہ انجمن
آواز: شاہنواز عالم بن مختار عالم
شاعر: مقصود عالم ضیا
"Thanks For Watching our video"
👉Copyright issue:- Please If you have any issue with our video kindly send me in our mail madrasanoorulhudaashabhag391@gmail.com We will remove that videos.