Zikr e Hussain k sadqe... جس جگہ شاہ کا روضہ ہے زمانے والو وہ جگہ عرشِ معلّیا ہے زمانے والو جس جگہ شاہ- کر چکے ہیں جو زیارت کوئی ان سے پچھے کربلا خلد کا نقشہ ہے زمانے والو جس جگہ شاہ- خون سرور کا یہ اعجاز ہے خالق کی قسم آج اسلام جو زندہ ہے زمانے والو جس جگہ شاہ- اپنے فرزند کے سینے سے جو برچھے کھینچے یہ بھلا کس کا کلیجہ ہے زمانے والو جس جگہ شاہ- کس نمازی نے تہِ تیغ کیا ہے سجدہ کیوں لرزتا ہوا کعبہ ہے زمانے والو جس جگہ شاہ- وہ بھلا اصغرِ معصوم کو پانی دینگے جن کا پتّھر کا کلیجہ ہے زمانے والو جس جگہ شاہ- کوئی وارث نہیں مقتل میں حرم لُٹتے ہیں اور جلتا ہوا خَیمہ ہے زمانے والو جس جگہ شاہ- بیچ میں اہلِ حرم گرد ہزاروں کا ہجوم یہ بھی کیا کوئی تماشہ ہے زمانے والو جس جگہ شاہ- پیاس کی وجہ سے بچّوں کے جگر پُھکتے ہیں اور پھر سامنے دریا ہے زمانے والو جس جگہ شاہ- اسکو مدّاحئِ سرور کا شرف حاصل ہے صدر خادم جو تمہارا ہے زمانے والو