Keenjhar Lake | کھینجر جھیل

  Рет қаралды 125

Matar Gasht

Matar Gasht

Күн бұрын

#LakesofPakistan #BeautifulLakesofPakistan #DiscoverPakistan #KeenjarLake
کھینجر جھیل
(تحریر و تحقیق: شوکت علی مظفر)
فطری حسن کی ملکہ کینجھر جھیل جسے عام طور پر کلری بھی کہا جاتا ہے، سندھ کے شہر ٹھٹہ کے قریب قائم ہے جہاں سے کراچی اور ٹھٹہ کے لوگوں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔ کراچی میں جب گرمیاں عروج پر ہوتی ہیں تو کینجھر آباد ہوجاتا ہے۔ یہاں ایک میلے کا سماں ہوتا ہے اور اکثر اوقات تِل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی کیونکہ یہ میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔
آگے بڑھنے سے پہلے ایک ریکوئسٹ ہے، ہم انتہائی محنت اور ریسرچ کے بعد ویڈیو بناتے ہیں اس لیے لائیک سبسکرائب اور فالو ضرور کریں، اس سے ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔
یہاں کسی زمانے میں فاصلے فاصلے پر سنہری اور کینجھر جھیل ہوا کرتی تھیں۔پھر گزرتے وقت کے ساتھ پانی کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ساٹھ کی دہائی میں ان دونوں جھیلوں کو یکجا کر کے ایک ہی بڑی جھیل بنا دیا گیا اورسنہری جھیل اسی میں گم ہوکر نشان اپنا نشان کھو بیٹھی جبکہ کینجھر کا نام زندہ رہا۔ جس سے کئی ہزار خاندانوں کا ذریعہ معاش وابستہ رہا اور جنگلی حیات کی نشو و نما بہتر طریقے سے ہونے لگی۔ جھیل کا پانی ترو تازہ رہے اس کیلئے دریائے سندھ سے پانی دیا جاتا ہے۔
مہمان پرندے ہوں یا سیاح، جھیل کا نظارہ ہر موسم میں ہر کسی کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔
کینجھر جھیل سندھ کی رومانوی داستان نوری جام تماچی کے حوالے سے بھی مشہور ہے اور جھیل کے درمیان نوری اور کے مرشد کی قبر موجود ہے، شاہ عبدالطیف سے لیکر شیخ ایاز تک نے ان کی محبت اور کینجھر کے حسن کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا۔
تفریح کیلئے آنے والے زیادہ تر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے وہ نوری کی قبر تک جائیں اور کشتی والے بھی انہیں ترغیب دلاتے ہیں، مگر اکثر واقات حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے سبب کشتیاں الٹ جاتی ہیں اور لوگوں کے جان سے جانے کی اطلاعات آتی رہتی ہیں۔ بہر حال نوری کی کشش لوگوں کو بلاتی رہے گی اور لوگ موت کے خوف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہاں جاتے رہیں گے۔
اس تفریح گاہ پر بڑی بڑی ٹیوبز، بیٹھنے کیلئے چارپائی، جھونپڑی اور ٹینٹ نما ہٹ سے لے کر شاندار قسم کی آرام گاہ مل جاتی ہیں۔ ظاہر ہے جتنا گڑ ہوگا، اُتنا ہی تو میٹھا ہوگا۔ یہاں مناسب سی کیٹین تو ہے لیکن کراچی والے اپنا لنگر پانی ساتھ ہی لاتے ہیں۔جبکہ کچھ لوگ یہیں آکر کوکنگ کا شوق پورا کرتے ہیں.کچھ لوگوں کو زیادہ رَش پسند نہ ہو تو کیوں نہ پھر کینجھر کی ایک الگ دنیا کی سیر کرائی جائے۔ جہاں ایسی خاموشی ہو کہ دل کی دھڑکنیں اور پانی کا ہلکا ہلکا شور مدغم ہوتا سنائی دے۔
زیادہ تر لوگوں نے کینجھر کے وہ عام سے نظارے دیکھے ہوئے ہیں جو ہم پہلے دکھا چکے ہیں مگر کینجھر کا ایک اور رُوپ بھی ہے، جہاں خاموشی ہے، سکون ہے، خوبصورتی کا نیا رنگ ہے، کشش کا اپنا انداز ہے اور فطرت کا جداگانہ شاہکار ہے۔ جہاں لوگوں کا رَش ہے، نہ گہما گہمی، نہ شور شرابہ اور نہ آلودگی اور یہ جھیل کا وہ رُخ ہے جس سے انتہائی کم لوگ واقف ہیں یا پھر اس کو توجہ نہیں دیتے۔ اس بار ہم نے جھیل پر جانے کیلئے دائیں کی بجائیں بائیں طرف کا رُخ کیا۔ اس کچی سڑک پر ٹریفک بالکل نہیں تھی بلکہ ایک میزبان موٹر سائیکل پر ہمارا منتظر تھا جس نے فشری کے ریزورٹ تک ہماری رہنمائی کی۔
یہاں کے نظارے ہی الگ تھے، مجھے کشمیر کی بنجوسہ جھیل یاد آگئی۔ اگر یہاں سے دیکھے جانے والے نظاروں کے پیچھے چند پہاڑ اُگادیئے جائیں تو کشمیر کی جنت نظیر وادی اور کینجھر جھیل کے نظاروں میں رَتی برابر فرق دکھائی نہ دے۔ یہ خوبصورت نظارے پہلی بار دیکھے تو دم بخود رہ گئے۔ پر سکون خاموشی میں ہچکولے لیتے پانی کے مدھم سُروں کو محسوس کیا تو بے اختیار کہنے پر مجبور ہوئے، یہ پاکستان کتنا حسین ہے۔ یہ دھرتی قدرت کا بے اتنہا حسین شاہکار ہے اور اس خوبصورت جھیل کے یہ منظر خوش قسمت لوگوں کو دیکھنے کو ملتے ہیں۔
عام پبلک پوائنٹ پر جھیل کی سیر کیلئے بے شمار لانچیں دستیاب ہوتی ہیں، لیکن یہاں شکار کیلئے آنے والے مچھیرے بھی یہ پیش کش کرتے ہوئے نہیں جھجکتے کہ چاہیں تو ان کے ساتھ شکار پر چلیں یا پھر سیر کریں۔ البتہ اس کا کچھ نہ کچھ معاوضہ دینا پڑے گا۔ ہم نے بھی ڈرتے ڈرتے چھوٹی سی لانچ میں مختصر سا سفر کیا۔ خوف، دلچسپی پر غالب رہا یا دلچسپی خوف پر حاوی رہی، دوران سیر کچھ نہ سمجھ آیا۔ لیکن اگر حفاظتی جیکٹس ہوتیں تو شاید ہم کافی دور تک جانے کو تیار ہوجاتے ہیں آخر کو چوبیس کلو میٹر طویل جھیل کے نجانے اور کتنے رنگ نمایاں ہوتے، نجانے اور کتنے خوشنما مناظر دیکھنے کو ملتے۔
صدیوں پرانی اس جھیل کے کناروں پر نہ جانے کتنے لوگ آئے اور گئے، ہنسی اور خوشی کے کتنے کنول یہاں کھلے۔ جن کے بچپن کا کوئی خوبصورت ترین لمحہ اسی کینجھر کنارے گزرا ان کی یادیں یہ پانی دیکھ کر تروتازہ ہوجاتی ہوں گی۔کینجھرکی خوبصورتی قائم ہے۔ آنے والی نسلیں ان کناروں پر آئیں گی اور اس جھیل کی خوبصورتی کو اپنے دل میں آخری دم تک سنبھال رکھیں گی۔
noori jam tamachi story
noori jam tamachi ka mazar
noori jam tamachi ki kahani
noori jam tamachi real story
history of noori jam tamachi tomb
noori jam tamachi history in urdu
noori jam tamachi mazar
lok story noori jam tamachi
jam tamachi noori
noori jam tamachi drama
noori jam tamachi grave
tomb of noori jam tamachi
real story of noori jam tamachi
tamachi
noori jaam tamachi
noori
Keenjhar lake ka safar 🔥 5mint ky liye porra din zaya😂
#MaazafderWorld
#matargashti
#matargashti
#karlilake
#karlijheel
#karlilake
#kalrilake
#sindh
#sindhimedia
#documentary
#family #lake #picnic
#karli #vlog #krachi
#karlijheel #picnic #viralvideo #keenjharlake #thatta
#picnicspot #dailyvlog #karlimazar #karachi
#foryou #youtube #waterpark
Karli Jheel Per Toofani Baarish
PICNIC WITH FAMILIES

Пікірлер: 5
@FarooqAzam15
@FarooqAzam15 2 ай бұрын
بہت خوب
@khalid20000
@khalid20000 2 ай бұрын
Very nice ap ka her video informative hota hay good work ❤
@matargasht7
@matargasht7 2 ай бұрын
Thanksss
@AsrarAhmed-h4c
@AsrarAhmed-h4c 2 ай бұрын
بہترین شوکت بھاٸ اسکرپٹ اچھا بولنے لگے ہو۔۔۔
@matargasht7
@matargasht7 2 ай бұрын
Mehrbani
Keenjhar Lake Resort Sindh
8:47
Hidden Tourist
Рет қаралды 2,5 М.
POV: Your kids ask to play the claw machine
00:20
Hungry FAM
Рет қаралды 16 МЛН
Banbhore Museum Sindh | بھنبھور میوزیم
7:06
Matar Gasht
Рет қаралды 157
Nayab Garden Lahore | فلمی لوکیشن
15:02
Matar Gasht
Рет қаралды 2,5 М.
Unheard Investigation | Islam Vs Hinduism | Dr Israr Ahmed
24:39
Informative Hashim
Рет қаралды 21 М.
Gujjo Canal | گجو کینال
6:09
Matar Gasht
Рет қаралды 130
Makli Qabristan History | مکلی کا قبرستان
7:17
Matar Gasht
Рет қаралды 242
Challenge - dance like a minion
0:18
Super Max
Рет қаралды 49 МЛН
Теперь он всегда будет с ней
0:12
Up Your Brains
Рет қаралды 1,9 МЛН
An Unknown Ending💪
0:49
ISSEI / いっせい
Рет қаралды 49 МЛН