یہ ہے مجلسِ شہِ عاشقاں کوئی نقدِ جاں ہو تو لے کے آ یہاں چشمِ تر کا رواج ہے ، دلِ خونچکاں ہو تولے کے آ یہ فضا ہے عنبر و عود کی، یہ محل ہے وردِ درود کا یہ نمازِ عشق کا وقت ہے، کوئی خوش اذاں ہو تو لے کے آ یہ جو اک عزا کی نشست ہے، یہ عجب دعا کا حصار ہے کسی نارسا کو تلاش کر، کوئی بے اماں ہو تو لے کے آ یہ عَلم ہے حق کی سبیل کا، یہ عَلم ہے اہلِ دلیل کا کہیں اور ایسی قبیل کا، کوئی سائباں ہو تو لے کے آ یہ حضورو غیب کے سلسلے، یہ متاعِ فکر کے مرحلے غمِ رائیگاں کی بساط کیا، غمِ جاوداں ہو تو لے کے آ سرِ لوحِ آب لکھا ہوا، کسی تشنہ مشک کا ماجرا سرِ فردِ ریگ لکھی ہوئی، کوئی داستاں ہو تولے کے آ ترے نقشہ ہائے خیال میں، حدِ نینوا کی نظیر کا کوئی اور خطۂ آب و گِل، تہہِ آسماں ہو تو لے کے آ کبھی کُنجِ حُر کے قریب جا، کبھی تابہ صحنِ حبیب جا کبھی سوئے بیتِ شبیب جا، کوئی ارمغاں ہو تو لے کے آ مرے مدّ وجزر کی خیر ہو کہ سفر ہے دجلۂ دہر کا کہیں مثلِ نامِ حسینؑ بھی، کوئی بادباں ہو تو لے کے آ نہ انیس ہوں نہ دبیر ہوں، میں نصیر صرف نصیر ہوں مرے حرفِ ظرف کو جانچنے، کوئی نکتہ داں ہو تو لے کے آ نصیر ترابی
@memonaqureshi67134 жыл бұрын
یہ جو اک اعزا کا "شعار" ہے
@memonaqureshi67134 жыл бұрын
یہ جو "نشہ" ہے حق کی سبیل کا
@memonaqureshi67134 жыл бұрын
یہ "مدار"فکر کے مرحلے
@memonaqureshi67134 жыл бұрын
تشنہ "مشق" کا ماجرا
@memonaqureshi67134 жыл бұрын
میرے "شرق و غرب" کی خیر ہو
@junaidsafdar2830 Жыл бұрын
Waaaaaaaaaaaaaaahhhh 🥰
@جعفریعزادار5 жыл бұрын
ہاۓ ہاۓ ہاۓ ہاۓ ہاۓ ہاۓ ہاۓ ہاۓ واہ واہ واہ
@sakvlog3737 Жыл бұрын
Zindabaad
@wafanaqvi43824 жыл бұрын
Allah marhoom ko jawar e rehmat me aala maqam ata kare Aameen.
@ahsanabbas9892 жыл бұрын
Jazakallah koi badban ho to leke aa Bahot khoob
@muhammadhussainsaeedpoet4 жыл бұрын
ہائے کمال
@Ghamkolian2 жыл бұрын
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
@robgwad32394 жыл бұрын
Wah wah huzoor salamat rahain🙏🏻thori changing ki hai magr lajawab🌹
@abidkanhio56563 жыл бұрын
ماشالله ۔۔
@नारायण-य8छ5 жыл бұрын
When the audience is as good as the shayar
@waqasibrahim62495 жыл бұрын
Mashallah 👍👍👍
@Moviestar786514 жыл бұрын
Wah wah
@afaqkhalid24064 жыл бұрын
واہ واہ
@zqalhindi612 жыл бұрын
حق مغفرت کرے
@aamirsharazi5256 Жыл бұрын
❤
@zqalhindi612 жыл бұрын
لاجواب
@gsegurvinder3 жыл бұрын
Great
@shafikyadgiri77115 жыл бұрын
Good
@sabinmagar82392 жыл бұрын
🖤🖤🖤
@shadoweffect9064 Жыл бұрын
آڈیو میں علامہ صاحب نے پہلے مصرعے میں نذرِ جاں پڑھا ہے جبکہ آپ نے نقدِ جاں ٹائپ کیا ہے؟ اسی طرح کئی مصرعوں میں آپ نے الفاظ تبدیل کئے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟
@khursheedabdullah2261 Жыл бұрын
شکریہ ! آپ نے توجہ فرمائی میں نے کوئی الفاظ تبدیل نہیں کہے ہیں۔ یہ مکمل سلام ان کی کتاب " لاریب " سے نقل کیا گیا ہے ۔ آپ کتاب میں دیکھ سکتے ہیں۔ ہر اچھا شاعر اپنے کلام پر نظر ثانی کرتا ہے۔ نصیر ترابی بھی یہ کام کثرت اور باقاعدگی سے کرتے تھے ۔ جو سلام انھوں نے اس رکارڈنگ میں پڑھا ہے ، کتاب اس کے کافی سالوں بعد شائع ہوئی ہے
@saleemhaider46787 жыл бұрын
Khin nam ay misel ay HUSSAIN be koi badban ho to lay ky a
@KHIWALA35 ай бұрын
سامعین کو کوئی بتاتا کہ یہ مشاعرہ ہے مجرا نہیں, داد دینے کے بھی آداب ھوتے ہیں
@deveshjain77973 жыл бұрын
Can anyone translate in English pl.?
@TheAtif723 жыл бұрын
English mein translate to ho jaega lekin Urdu jaisi maja Nahin ayegi
@MrFankaar4 жыл бұрын
مقطع ھی مکمل ھونے دیا ہوتا۔۔۔۔ نہ انیس ہوں نہ دبیر ہوں میں نصیر صرف نصیر ہوں۔۔۔ "....؟؟؟....!!
@shadoweffect9064 Жыл бұрын
نہ انیس ہُوں نہ دبیر ہُوں، میں نصیر صرف نصیر ہوں مرے ظرفِ حرف کو جانچنے، کوئی نکتہ داں ہو تو لے کے آ
@mdtalha69355 жыл бұрын
ایک ایک شعر ١٠٠ کلو کا ہے 😊
@rizwankhan54105 жыл бұрын
Yaar is shayari ka nam kya hai kahi mil hi nahi rahi hai
@nazirahmad77315 жыл бұрын
Naseer Turabi
@aashirvadjha95 жыл бұрын
Bhai rekhta par dekho
@TheRaqim4 жыл бұрын
یہ ہے مجلس ِ شہہِ عاشقاں کوئی نظرِ جاں ہو تو لے کے آ یہاں چشمِ تر کا رواج ہے ، دلِ خونچکاں ہو تو لے کے آ یہ فضا ہے عنبر و عود کی، یہ محل ہے وردِ درود کا یہ نمازِ عشق کا وقت ہے، کوئی خوش اذاں ہو تو لے کے آ یہ جو اک عزا کا شعار ہے، یہ عجب دعا کا حصار ہے کسی نارسا کو تلاش کر، کوئی بے اماں ہو تو لے کے آ یہ نشہ ہے اہلِ دلیل کا ، یہ عَلم ہے حق کی سبیل کا کہیں اور ایسے قبیل کا، کوئی سائباں ہو تو لے کے آ یہ حضور و غیب کے سلسلے، یہ مدار فکر کے مرحلے غمِ رائیگاں کی بساط کیا، غمِ جاوداں ہو تو لے کے آ سرِ لوحِ آب لکھا ہوا، کسی تشنہ مشک کا ماجرا سرِ فردِ ریگ لکھی ہوئی، کوئی داستاں ہو تو لے کے آ ترے نقشہ ہائے خیال میں، حدِ نے نوا کی نظیر کا کوئی اور خطۂ آب و گل، تہہِ آسماں ہو تو لے کے آ کبھی کُنجِِ حُر کے قریب جا، کبھی تابہ صحنِ حبیب جا کبھی سوئے بیتِ شبیب جا، کوئی ارمغاں ہو تو لے کے آ مرے شرق و غرب کی خیر ہو کہ سفر ہے دجلۂ دہر کا کہیں مثلِ نامِ حسینؑ بھی، کوئی بادباں ہو تو لے کے آ میں وہ حال ہوں کہ بحال ہوں ، مرے فرق ِ فر پہ گلاب رکھ میں صراطِ حر کا ہوں راہ رو ، کوئی ہفت خواں ہو تو لے کے آ نہ انیس ہوں نہ دبیر ہوں، میں نصیر صرف نصیر ہوں مرے حرفِ ظرف کو جانچنے، کوئی نکتہ داں ہو تو لے کے آ