وقت کی اہمیت || مولانا اسحاق ● نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’دو نعمتوں کے بارے میں اکثر لوگ خسارے میں رہتے ہیں : صحت اور فراغت۔‘‘ ( بخاري : 6049)( ترمذي : 2304) اللہ تعالیٰ انسان کو جسمانی صحت اور فراغت اوقات کی نعمتوں سے نوازتا ہے تو اکثر سمجھتے ہیں کہ یہ نعمتیں ہمیشہ رہنی ہیں اور ان کو کبھی زوال نہیں آنا حالانکہ یہ صرف شیطانی وسوسہ ہوتا ہے۔ جو ربہ کائنات ان عظیم نعمتوں سے نوازنے والا ہے وہ ان کو کسی وقت بھی چھین سکتا ہے لہٰذا انسان کو ان عظیم نعمتوں کی قدر کرتے ہوئے انہیں بہتر استعمال میں لانا چاہیے۔ ● نبی اکرم ﷺ نے کسی شخص کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : ’’پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت سمجھو : بڑھاپے سے پہلے جوانی کو، بیماری سے پہلے صحت کو، محتاجی سے پہلے تونگری کو، مصروفیت سے پہلے فراغت کو اور موت سے پہلے زندگی کو۔‘‘(حاکم، المستدرک : 7846) حدیث مبارکہ میں زندگی کے چار احوال جوانی، صحت، غناء اور فراغت، کی طرف خصوصی اشارہ کرنے کے بعد ساری زندگی کو موت کے مقابل رکھ دیا گیا ہے۔ جس طرح جوانی کے بعد بڑھاپے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صحت کے ساتھ بیماری سے واسطہ پڑتا ہے، امیری کے ساتھ ہقیری لاحق ہوتی ہے اور ہراغت کے ساتھ مصروہیت بھی گھیرتی ہے اسی طرح انسان کو دنیاوی حیات کے بعد موت کا بھی سامنا کرنا ہے۔ اب یہ انسان کے اپنے اختیار میں ہے کہ وہ اپنی زندگی میں جوانی، صحت، تونگری اور ہراغت کے تمام اوقات کو کس طرح بسر کرتا ہے؟ اس لئے اللہ رب العزت نے مؤمنوں کو تنبیہ کرتے ہوئے ہرمایا : ’’اے ایمان والو! تم اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھتے رہنا چاہئیے کہ اس نے کل (قیامت) کے لئے آگے کیا بھیجا ہے، اور تم اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ اُن کاموں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہوo اور اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اللہ کو بھلا بیٹھے پھر اللہ نے اُن کی جانوں کو ہی اُن سے بھلا دیا (کہ وہ اپنی جانوں کے لئے ہی کچھ بھلائی آگے بھیج دیتے)، وہی لوگ نافرمان ہیںo‘‘ (الحشر، 59 : 18 - 19) #exploreourdeen #remindertomyselffirst
@Mrcheetaz072 ай бұрын
Please add video bayan of Maulana Ishaq on Salman Farsi.
@NbnnB-xn4fy9 ай бұрын
Selam admin i have no words for your content ...all i can say is may allah give you high reward...aameen .
@nazimhussain18674 ай бұрын
Mashaallah khatman Nabiyeen Hazrat Muhammad SAW
@AdamJared-it1uxАй бұрын
أَسْتَغْفِرُ ٱللَّٰهَ Allah save all of us from it.
@MuhammadIrfan-nn7tr2 ай бұрын
Allah Kareem
@AlAmin-zj8gd2 ай бұрын
Alhamdulillah
@user-xp3cg9pt1nАй бұрын
❤❤❤
@MusabTheMachine8 ай бұрын
FACTS !!! Continous mercy being showered by the Lord and we are stupid and dumb that we are blind to it.