اے اللہ ہمیں مقدس کلام توجہ سے سننے والی سماعت کی قوت سے شکر ادا کرنے والے بنا، اے پروردگار ہماری آنکھوں پر سے پردہ اٹھا لے، اپنی آیاتِ کے مشاہدے کرا دے، اسرار کبریاء کو گہری نظر سے ملاحظہ کرنے والے بنا، ہمارے دلوں کو جان بخش اور جانوں کو ایسی روح و ریحان عطا فرما، جو شایان شان اور لائق ہو، اے مہربان پروردگار ہمیں اپنا شکرگزار بنا، ہمیں ملکوت کی راہ دکھا، انوار لاہوت کے مشاہدے پر موفق فرما، نفحہ حیات پھونک کر دل و جان کو زندہ فرما، روح و وجدان کو تر و تازہ فرما، اے پروردگار ہمیں اپنی محبت کی شراب کے جام سے سرشار فرما، ہم پیاسے ہیں، پیاسوں کو چشمہ آب حیات تک پہنچا، جمال کا اشتیاق رکھنے والوں کو محفل دیدار تک لے جا، تو ہی مہربان، مقتدر اور دانا ہے، اے پروردگار ہم گناہگار بندوں کو اپنی عنایت کے درخت کے سائے میں ملجاء، ماوی اور پناہ بخش دے، اپنے اسرار کی حقیقت سے ہمیں آگاہ فرما، اپنے عہد و میثاق پر ہمیں ثابت قدم اور مضبوط رکھ، ایمان کے قرار پر ہمیں استوار فرما، فتنوں کی شدید ہواؤں، امتحان کی جھکڑ اور گرد و غبار کی آلودگی سے ہمیں دور رکھ، اے اللہ ہمیں ثابت قدم رکھ، ثابت بنا، اے اللہ ہمیں محفوظ و مصون رکھ، محفوظ ہونے والے اور پناہ دینے والے بنا۔ تو ہی بے نظیر و بے مثل حفاظت کرنے والا ہے، تو ہی ہماری حفاظت فرما ،،، آمین حا