Рет қаралды 1,387
امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین سمیت ہالی وڈ شخصیات ایشیا کے امیر ترین شخص مکیشن امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچے ہیں۔ جمعے کو اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ کئی روز سے ان کی پری ویڈنگ تقریبات کا سلسلہ جاری تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں معروف ریسلر جان سینا، سابق باکسر مائیک ٹائسن، سابق برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن سمیت دیگر معروف شخصیات شریک ہوں گی۔ اننت امبانی کی شادی کی تقریب کے بعد 14 اور 15 جولائی کو گرینڈ ریسیپشن ہو گا۔