عزم شاکری صاحب منفرد لب و لہجے کے منفرد شاعر ہیں ان کا کلام معیاری ہوتا ہے، اور آواز میں ایسا جادو ہے کہ یہ لوگوں کو اپنا اسیر بنا لیتے ہیں، عزم صاحب کی شاعری ان کے ہم عصروں میں انہیں نمایاں کرتی ہیں، درد و غم و ہجر کا تذکرہ اپنی شاعری میں اس طرح سے کرتے ہیں کہ ہر سننے والے کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ میرے دل کی ترجمانی ہورہی ہے، عزم شاکری صاحب میرے پسندیدہ شعراء میں سے ایک ہیں، اللہ تعالی انہیں سلامت رکھے ہمیشہ شاد و آباد رہیں آمین یا رب العالمین