کامل الزیارات، شیعہ عالم و محدث ابن قولویہ قمی (متوفی 367 ھ) کی تالیف ہے۔ اس کتاب میں زیارت کی فضیلت، پیغمبر اکرم (ص)، اہل بیت اور امام زادوں و مؤمنوں کی زیارت کی کیفیت سے متعلق احادیث بیان کی گئی ہیں۔ كامل الزيارات شیعہ منابع میں اہم ترین، معتبر ترین روایات اور دعاؤں کے مجموعے کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ اسے الزیارات، جامع الزیارات اور کامل الزیارة کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔