Рет қаралды 56,428
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے اساتذہ کی قائد جمیعت کے ساتھ خصوصی نشست "ایک شام مولانا فضل الرحمن کے ساتھ" عنوان سے منعقد کی گئی، مولانا کی آمد پر ملکی وغیر ملکی طلبہ نے گل پاشی ، دف اورعربی نشید کے ساتھ غیر روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا ۔ اس موقع پر مولانا نے مدارس کا مقصد اور سیاست میں علما کی اہمیت ضرورت ، عالمی سیاسی صورتحال میں مذہبی طبقے کے کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی جبکہ اس موقع پرجامعہ کے اساتذہ نے ان کی سیاسی ودینی جدوجھداور مشکلات کے حوالے سےمختلف سوالات بھی کیے ۔نشست میں مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا نعمان نعیم ، نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم ،آزاد کشمیرجے یوآئی کے امیر مولانا سعید یوسف، مولاناراشد محمود سومرو ودیگر اساتذہ و علماء کرام شریک تھے ، آخر میں جامعہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے مولاناکی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ کی یادگار شلیڈ پیش کی ۔
#BinoriaDigital
#JUI