Рет қаралды 6,871
پاکستان کے برعکس امریکہ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی قدر بہت کم ہوتی ہے اور یہاں سال میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ گاڑیاں سکریپ کر دی جاتی ہیں۔ کرونا کی عالمی وبا کے دوران نئی گاڑیوں کی سپلائی شدید متاثر ہونے کی وجہ سے استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتیں 45 فیصد تک بڑھ گئی تھیں۔ اب اس مارکیٹ میں پھر گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، ایسا کیوں ہوا ؟جانتے ہیں ندا سمیر سے اس ویڈیو میں۔