Рет қаралды 1,236
جب غلامانِ محمد میں شمار آتا ہے
مجھ گنہگار کے سینے کو قرار آتا ہے
اس کو اچھے نہیں لگتے ہیں جہاں کے منظر
تیری چوکھٹ پہ جو کچھ لمحے گزار آتا ہے
جنکے دل شرک میں یثرب کی طرح ہوتےہیں
ان کو آقا کے مدینے میں بخار آتا ہے
واہ کیا چشمِ کرم کا ہے نشانہ واللہ
تیر سے پہلے ہی قدموں میں شکار آتا ہے
اس پہ اللہ بھی کرتا ہے کرم کی بارش
جو ترے سامنے جھولی کو پسار آتا ہے
ہم تڑپ کر اسے سینے سے لگا لیتے ہیں
سر پہ لے کر جو مدینے کا غبار آتا ہے
ورنہ پانی میں کہاں ہوتا ہے نشہ صاحب
نسبتِ ساقیءِ کوثر سے خمار آتا ہے
میں درود اُن پہ اگر پڑھتا ہوں یونس تحسین
مجھ خطا کار کے چہرے پہ نکھار آتا ہے
یونس تحسین
#poetry #yunustehseen #besturdupoetry #islamic #bestnaat #naat #ishq #status #trending