Рет қаралды 16,548
نوابزادہ نصر اللہ خان
پھر شورِ سلاسل میں سُرورِ ازلی ہے
پھر پیشِ نظر سنّتِ سجّادِ ولی ہے
غارت گرئ اہلِ ستم بھی کوئی دیکھے
گلشن میں کوئی پھول نہ غنچہ نہ کَلی ہے
ایک برقِ بَلا کوند گئی سارے چمن پر
تم خوش، کہ مری شاخِ نشیمن ہی جلی ہے
کب اشک بہانے سے کٹی ہے شبِ ہجراں
کب کوئی بَلا صرف دُعاؤں سے ٹلی ہے
دو حق و صداقت کی شہادت سرِ مقتل
اُٹّھو کہ یہی وقت کا فرمانِ جَلی ہے
ہم راہروِ دشتِ بَلا ، روزِ ازل سے
اور قافلہ سالار حسینؓ ابنِ علیؓ ہے
نوابزادہ نصر اللہ خان