New Manqabat e Imam Ahmad Raza Khan . || Kalam and Voice : Mufti Rashid Ali Razai Attari .

  Рет қаралды 25

Mufti Rashid Ali Attari

Mufti Rashid Ali Attari

Күн бұрын

منقبتِ امام احمد رضا خاں رضی اللہ عنہ
( 25 اَشعار پرمشتمل کلامِ بُرہان)
از قلم✍🏻: سگِ دَرگاہِ اعلیٰ حضرت ، ابو الحقائق مفتی راشد علی رضوی عطاری
(1)ہے کیسی شان اور شوکت امام احمد رضا خاں کی
ہوئی ہر جَا پہ ہے شُہرت امام احمد رضا خاں کی
(2)ہدایت کا نشاں سیرت امام احمد رضا خاں کی
بڑی پُرنور ہے صُورت امام احمد رضا خاں کی
(3)ثنائے مُصطفی عادت امام احمد رضا خاں کی
رضائے مُصطفی چاہت امام احمد رضا خاں کی
(4)مُصَفّٰی خُوب ہے خَلْوَت امام احمد رضا خاں کی
مُفِیْضِ خَیْر ہے جَلْوَت امام احمد رضا خاں کی
(5)امامِ اَہلسنّت خاص عبدِ مُصطفی ٹھہرے
نبی سے ہے بڑی قُربَت امام احمد رضا خاں کی
(6)اُنہیں جانو ، اُنہیں مانو ، دِل و جاں اُن پہ ہی وارو
سکھاتی ہے یہی سیرت امام احمد رضا خاں کی
(7)مدینے کی تجلّی سے بریلی ہوگیا روشن
بڑی ضَو بار ہے تُربَت امام احمد رضا خاں کی
(8)مِلا گنجینۂ اُلفت شہنشاہِ بریلی کو
ہوئی حُبِّ نبی ثَروث امام احمد رضا خاں کی
(9)مَئے عشقِ نبی ہم کو پِلایا اعلی حضرت نے
جبھی تو دِل میں ہے اُلفت امام احمد رضا خاں کی
(10)تَلَمُّذ کا شَرَف جس کو مِلا وہ ہوگیا نایاب
اَثَر اَنگیز ہے صُحبت امام احمد رضا خاں کی
(11)کلامِ اعلی حضرت نے کیا ظاہر حقائق کو
ہمیں کام آئی ہے محنت امام احمد رضا خاں کی
(12)کُتُب ساری مُحَقَّق ہیں ، فتاوٰی سب مُدَلَّل ہیں
سُخن میں خُوب ہے نُدْرَت امام احمد رضا خاں کی
(13)کیا ہے کَنْزُالاِیماں ترجَمہ قُرآن کا عُمدہ
بڑی اعلی ہے یہ خدمت امام احمد رضا خاں کی
(14)نبھایا روز و شب اِصلاحِ اُمّت کے تقاضوں کو
اَذانِ حق ہوئی دعوت امام احمد رضا خاں کی
(15)رضا کا نام دُنیا میں حوالہ بن گیا حق کا
بڑھائی حق نے یوں وَقْعَت امام احمد رضا خاں کی
(16)یہ کہتا ہے ہر اِک سُنّی مَحبت اور عقیدت سے
حکومت دِل پہ ہے حضرت امام احمد رضا خاں کی
(17)"اَشِدَّاءُ عَلَی الْکُفَّار" کی خَصلت کو اپنایا
رہی اَشرار پہ شِدَّت امام احمد رضا خاں کی
(18)تَہِ تَیْغِ رضا آئے طَوَاغِی ، مُلْحِدِیں ، کُفّار
ہے طاری کُفر پہ ہیبت امام احمد رضا خاں کی
(19)جو سُنّیت کے ہیں دُشمن ، تَشَخُّص جو بھی رکھتے ہوں
سبھی پہ چھائی ہے ہیبت امام احمد رضا خاں کی
(20)خُرُوْج و رِفْض کے ایوان پہ لَرزہ ہوا طاری
ہے کیسی شان کی سَطْوَت امام احمد رضا خاں کی
(21)ہراساں ہوگئے طاغُوت سب نامِ رضا سُن کر
بڑی ہے دِیْدنی صَوْلَت امام احمد رضا خاں کی
(22)رضا کا نام سُن کے بد عقیدہ کانپ اُٹھتے ہیں
زمانہ دیکھ لے طاقت امام احمد رضا خاں کی
(23)حقیقی اَہْلِ سُنّت ہیں ، نہیں آمیزشِ باطل
ہمیں حاصل جو ہے نسبت امام احمد رضا خاں کی
(24)عقائد کا تَحَفُّظ یا کہ باطل کا تَعَقُّب ہو
رہے گی ہر جگہ حاجت امام احمد رضا خاں کی
(25)مِلا ہے جب سے دامن حضرتِ عطار کا بُرہاں
ہوئی حاصل تجھے برکت امام احمد رضا خاں کی
بروز پیر ، 12 محرَّم الحرام 1445ھ ، مطابق 31 جولائی 2023ء.
#Allah #Islam #Quran #Nabiﷺ #Mustafaﷺ #AalaHazrat #AalaHazratAalaHazrat
#ImamAhmadRaza #AlaHazrat #ImamAhmedRazaKhan
#Raza #MaslakeaAlaHazrat
#NewKalam #NewKalam2024 #KalameBurhan
#اعلحضرت
#امام_احمد_رضا
#اعلی_حضرت
#اعلی_حضرت_زندہ_باد #RashidAliAttariMadani #MuftiRashidAtarri

Пікірлер
Data Sahib K Mazar Ka Waqkia  - Al Shaykh Muhammad Mohsin Munawar Yousafi
16:23
SHAYKH MUHAMMAD MOHSIN MUNAWAR YOUSAFI
Рет қаралды 474 М.
Dad Makes Daughter Clean Up Spilled Chips #shorts
00:16
Fabiosa Stories
Рет қаралды 8 МЛН
ДОКАЗАЛ ЧТО НЕ КАБЛУК #shorts
00:30
Паша Осадчий
Рет қаралды 1,9 МЛН
How to win a argument
9:28
ajaxkmr
Рет қаралды 530 М.
Amr e Kun aur Haqeeqat e Muhammadi ﷺ | Milad Conference 2003 | Dr Tahir-ul-Qadri
1:19:10
Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Рет қаралды 14 М.
Peer Ajmal Raza Qadri | Saqib Raza Mustafai New Bayan | Aala Hazrat Ka Waqia
1:46:27
Kalam e Aala Hazrat || Mufti Rashid Ali Razavi Attari
0:57
Mufti Rashid Ali Attari
Рет қаралды 14
Dad Makes Daughter Clean Up Spilled Chips #shorts
00:16
Fabiosa Stories
Рет қаралды 8 МЛН