غم سے بہل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں درد میں ڈھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں سایہء وصل کب سے ہے آپ کا منتظر مگر ہجر میں جل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں اپنے خلاف فیصلہ خود ہی لکھا ہے آپ نے ہاتھ بھی مَل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں وقت نے آرزو کی لَو دیر ہوئی بجھا بھی دی اب بھی پگھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں زحمتِ ضربتِ دگر دوست کو دیجئے نہیں گر کے سنبھل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں دائرہ وار ہی تو ہیں عشق کے راستے تمام راہ بدل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں دشت کی ساری رونقیں خیر سے گھر میں ہیں تو کیوں گھر سے نکل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں اپنی تلاش کا سفر ختم بھی کیجیے کبھی خواب میں چل رہے ہیں آپ، آپ بہت عجیب ہیں پیرزادہ قاسم
@ayjazmuhammad3432 жыл бұрын
سر۔ "دائرہ دار" کو "دائرہ وار " کر لیں۔ شاید ٹائپنگ میں غلطی ہو گئی ہے۔
@khursheedabdullah22612 жыл бұрын
@@ayjazmuhammad343 بہت شکریہ جناب
@habeeburrahman20732 жыл бұрын
کمال ہے صاحب کمال ہے
@abdulwadoodbhatti76003 жыл бұрын
پاکستان میں علم و فن اور شعروادب اور کھیلوں سے وابستہ قابل رشک خوبصورت لوگوں کی پہلے سے بڑھ کر ھرلحاظ سے بہرحال ھر سطح پر پذیرائی ھونی چاہیئے کیونکہ ایسے نابغہ روزگار لوگ کسی بھی ملک اور قوم اور معاشرے اور عوام کو وسعت سوچ اورحسن اخلاق اور عوام وخاص کی ذھنی و قلبی اصلاح اور انسانی زاویہ نظر کو مثبت قالب میں ڈھالنے کا ذریعہ بنتے ھیں اور ایسے قابل رشک خوبصورت لوگ عوام کو تعلیم وتربیت اور نونہالان وطن کی کردار سازی اور ان میں سلیقہ مندی اور اعلی اخلاق پیدا کرنے کا باعث بنتے ھیں اور معاشرے میں محبت و رواداری اور ھمدردی اور خدمت اور ترقی کی امنگ پیدا کرتے ھیں ۔۔۔۔ بہرحال ایسے شاعر و ادیب اور فنکار و استاد وغیرہ نوجوان نسل کو نیا طرز احساس اور احساس ذمہ داری اور نت نئے اسلوب سکھانے والے ھوتے ھیں ۔۔بہرحال ایسے مردان کار کسی بھی ملک و قوم اور معاشرے اور انسانیت کا قیمتی اثاثہ ھوتے ھیں ۔۔۔۔بہرحال اللہ تعالی پاکستان میں علم و ادب و فن سے وابستہ لوگوں کیلئے حکومتی سطح پر مستقل اچھے انداز میں سرپرستی کے سامان پیدا فرماتا چلا جائے اور اللہ تعالی محض اپنے فضل و کرم سے پاکستان کو ھمیشہ سلامت رکھے آمین یارب العالمین اللھم صل علی محمد و آل محمد آمین یارب العالمین
@muhammadqasimrana43877 жыл бұрын
Best of Pir Zada Qasim, the living legend. May Allah pak prolong his life.
@abdullahtariq56293 жыл бұрын
بہت اچھی غزل ہے۔ کیا ہی خیالات کو پرونا ہے
@MianJunaidPP037 жыл бұрын
wahh زبردست پیرزادہ صاحب
@muhammadhussainsaeedpoet4 жыл бұрын
شاندار
@abdulwadoodbhatti76003 жыл бұрын
بہت خوب ۔۔۔کلام شاعر بزبان شاعر سننے کا اپنا ھی لطف ھے
@sahilnazir7626 жыл бұрын
واہ واہ واہ واہ
@shivanshhiphop81382 жыл бұрын
Bohot khoob
@salmanghayas48536 жыл бұрын
واہ واہ سبحان الله
@ayeshapeerzada2 жыл бұрын
👌🏻👏🏻
@puppoopainter7 жыл бұрын
wah
@suf67163 жыл бұрын
was it jaun elia himself at te end?
@shanzae16 жыл бұрын
کراچی یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اُن چند شاعروں میں سے ھیں جو ترنم میں اپنا کلام سناتے ھیں۔ اِس کا ایک اپنا ھی لطف ھے۔ غم سے بہل رھے ھیں آپ ، آپ بہت عجیب ھیں درد میں ڈھل رھے ھیں آپ، آپ بہت عجیب ھیں سایۂ وصل کب سے ھے ، آپ کا منتظر مگر ھجر میں جل رھے ھیں آپ ، آپ بہت عجیب ھیں اپنے خلاف فیصلہ ، خود ھی لکھا ھے آپ نے ھاتھ بھی مَل رھے ھیں آپ ، آپ بہت عجیب ھیں وقت نے آرزو کی لَو ، دیر ھوئی بجھا بھی دی اب بھی پگھل رھے ھیں آپ ، آپ بہت عجیب ھیں زحمتِ ضربتِ دگر ، دوست کو دیجئے نہیں گر کے سنبھل رھے ھیں آپ ، آپ بہت عجیب ھیں دائرہ دار ھی تو ھیں ، عشق کے راستے تمام راہ بدل رھے ھیں آپ ، آپ بہت عجیب ھیں دشت کی ساری رونقیں ، خیر سے گھر میں ھیں تو کیوں گھر سے نکل رھے ھیں آپ ، آپ بہت عجیب ھیں اپنی تلاش کا سفر ، ختم بھی کیجیے کبھی خواب میں چل رھے ھیں آپ ، آپ بہت عجیب ھیں ”پیرزادہ قاسم“
@muhammadabbas74836 жыл бұрын
Dairaa waar he tu hain....
@salmanghayas48536 жыл бұрын
Mohammad Ishtiaq واہ واہ سبحان الله
@abdullahtariq56293 жыл бұрын
واہ کیا غزل ہے
@gulzebkhan33865 жыл бұрын
Classical
@muhammadabbas74836 жыл бұрын
Waah.. Ab inhen dhond charagh e rukh e zaiba lay kar
@ahmadsaeed78692 жыл бұрын
اپنے خلاف فیصلہ خود ہی لکھا ہے اپ نے ہاتھ بھی مل رہے ہیں اپ اپ بہت عجیب ہے