دوسروں کی عمریں کیوں برباد کی؟! ”حدیث شریف میں ہے کہ روزِ قیامت انسان قدم نہ ہلا سکے گا جب تک وہ یہ جواب نہ دے لے کہ عمر کہاں فنا کی؟! تم سے صرف تمہاری عمر کا ہی سوال نہیں ہو گا، بلکہ ان تمام لوگوں کی عمروں کا بھی جو تم نے برباد کی! ہر اس "مجھے تم سے محبت ہے" کا جو تم نے دل سے نہیں فقط زبان سے کہا۔ ہر اس راستے کا جس پر تم کسی کے ساتھ چلے تو سہی مگر آخر تک جانے کیلیے سنجیدہ نہ تھے۔ ہر اس ہاتھ کا جو تم نے چھوڑ دینے کے ارادے سے تھاما۔ لوگوں کے ان دنوں کا جو تمہارے دامِ فریب میں مبتلا ہونے کا غم مناتے گزر گئے۔ ان راتوں کا جو کسی نے تمہاری بے وفائی پر اشک بہاتے گزار دیں۔ اس تمام عرصے کا جو بے رنگ رہ گیا کہ تمہارا مقصد بس وقت گزاری تھا۔ تمام جھوٹے وعدوں کا، اور ہر اس شمع کا جو تم نے کسی کے دل میں جلا کر بجھا دی۔ تم ان باتوں کو معمولی سمجھتے ہو، مگر اللہ کے ہاں یہ بہت بڑی ہیں! بچھڑ جانا تو صرف عالی نفوس پر ہی گراں ہوتا ہے۔ کیا تم دیکھتے نہیں کہ اگر ایک گھوڑے اور ایک گدھے کو اکٹھے باندھ دیا جائے، پھر انہیں الگ کیا جائے تو گدھا ٹس سے مس نہیں ہوتا، مگر گھوڑا ہنہناتا رہتا ہے! پس تعجب کیسا جو کسی نے تمہاری رفاقتوں کا گلہ گھونٹ دیا، اور وصال کا بدلہ ہجر سے دیا۔ لوگوں کی یہی سرشت ہوتی ہے، کچھ گدھے تو کچھ گھوڑے۔ میں نے تمہیں بد دعا دینے کیلیے رات کے پچھلے پہر کا انتظار کیا۔ لیکن جب سجدے میں گیا تو دل بازی لے گیا اور زبان پر دعا جاری ہو گئی۔ میں نے دعا کی کہ تم خوش و خرم رہو اور بحفاظت میرے دل سے نکل جاؤ! دل سے نکلنے کی دعا تو قبول ہو چکی، کہ اب اس میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں۔ رہی خوش و خرم رہنے کی دعا تو وہ تمہیں پتہ ہو، میرے پاس اسے سننے کا وقت نہیں، کیونکہ مجھے اجنبی لوگوں کی کہانیاں سننے میں کوئی دلچسبی نہیں۔“ (خطبہ - الشيخ الحبيب محمد سعيد رسلان حفظه الله)
@kishwersadaqat2054Ай бұрын
😢😢 میرے پاس تو ان آنسوؤں کے سوا کچھ نہیں.... کیونکہ میں سمجھ نہیں پارہی کہ کون گناہ گار ہے... ؟ اگر میں تو اللہ تعالیٰ میرے بہتے آنسوؤں کی لاج رکھ لیں، مجھے اسی دنیا میں معاف فرما دیں اللہ تعالیٰ غفور الرحیم ہیں. ہمیں معاف فرما دیں آمین ثم آمین جزاک اللہ خیر آمین
@mohdfaizanulhaque693413 күн бұрын
❤❤❤❤
@AsifKhan-o7n6nАй бұрын
Allah Hame Naik Amal Karne Ki Tofeeq Ata Farmae Or Bure Kamo Se Bachae Ameen❤😢 Allah Apko Jazae Kher Ata Farmae Keep it Up ❤
@Proactive-Muslimah11 күн бұрын
Bg Nasheed 😢 The sins
@AmmarIqbal-f7xАй бұрын
Bhai aik video Music chorne par bhi banai. Allah apko jaza e khair Ata frmaye.
@samift3598Ай бұрын
Afsos ki bat hai k Aaj Kal ye bohat he common hai 😢
@SalaarimamaАй бұрын
Abu bakar (RA) isiliye to zaroo kataar roo padai... Kuki vo jantai thai...