پاؤں زنجیروں میں جکڑے ہیں اُنہیں مت دیکھو پائے سجاد سے لپٹی ہوئی بیعت دیکھو ایک بیمار کو بھی قیدی بنا رکھا ہے شام والوں پہ یہ سجاد کی ہیبت دیکھو بولا معبود بصد ناز فرشتوں جاؤ جلتے خیموں میں امامت کی عبادت دیکھو فاطمہ زہرا کے رومال میں بس جاتے ہیں آنسووں کی غمِ شبّیر میں قیمت دیکھو سجدا کرتے ہیں میرے ہاتھ میرے سینے پر لو نصیری میرا اندازِ عبادت دیکھو مسکراتا ہوا میداں میں چلا آیا ہے آؤ چھ ماہ کے عبّاس کی جرات دیکھو اسکو کس طرح کہا جائے خلیفہ جس نے کھینچ کر پہنی ہے پوشاک خلافت دیکھو اپنے شوہر کے برادر سے لڑائی کے لیے آگئی کون یہ میدان میں عورت دیکھو