Рет қаралды 3,402
حَبِیْبِی سَیِّدِی یَا رَسُوْلَ اللّٰہ ﷺ
مَوْلٰی
مَوْلايَ صَلِّ وَسَلِّـمْ دَائِمـاً أَبـَـدًا
عَلى حَبِيْبِـكَ خَيْــرِ الْخَلْقِ كُلِّهِـمٖ
یَا رَبِّ صَلِّ عَلَیْہ
صَلَوَاۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ
میرے دل کی بھی حسرت پوری اے میرے شہا کر دیں
مدینے میں مجھے دو گز زمیں آقا ﷺ عطا کر دیں
کرم کی اک نظر مجھ پر شہ کون و مکاں کر دیں
منور میری آنکھوں کو مرے شمس الضحیٰ کردیں
غموں کی دھوپ میں وہ سایۂ زلف دوتا کردیں
مُحَمَّدٌ سَـيِّدُ الْكَــوْنَيْنِ وَالثَّقَلَـيْنِ
وَالْفَرِيْقَـيْنِ مِنْ عُـرْبٍ وَّمِنْ عَجَـمٖ
زباں بو جہل کی مٹھی میں کنکر کو عطا کر دیں
سراقہ کو زمیں پکڑے اشارہ مصطفے کر دیں
حسین ابن علی کو فاتح کرب و بلا کر دیں
جہاں بانی عطا کردیں بھری جنت ہبہ کردیں
نبی مختارِ کل ہیں جس کو جو چاہیں عطا کردیں
ھُوَ الْحَبِیْبُ الَّذِیْ تُرْجٰی شَفَاعَتُہٗ
لِکُلِّ ھَوْلٍ مِّنَ الْاَھْوَالِ مُقْتَحِمٖ
علی کے واسطے ڈوبا ہوا سورج بلا کر دیں
جناب غوث کو وہ تاجدارِ اولیاء کر دیں
حکومت ہند کی خواجہ کے ہاتھوں میں عطا کر دیں
جہاں میں ان کی چلتی ہے وہ دم میں کیا سے کیا کردیں
زمیں کو آسماں کردیں ثریا کو ثریٰ کردیں
بدل سکتا نہیں ہرگز عمر جو فیصلہ کر دیں
جو نہ مانے تو وہ سر کو تن سے جدا کر دیں
جناب حضرت صدیق ان پر سب فدا کر دیں
نبی سے جو ہو بیگانہ اسے دل سے جدا کردیں
پدر ، مادر ، برادر ، مال و جاں ان پر فدا کردیں
يَا رَبِّ بِالْمُصْطَفی بَلِّغْ مَقَاصِدَنَا
وَاغْفِرْلَنَا مَامَضٰی يَا وَاسِعَ الْکَرَمِ
میرے تاج شریعت کا حمایت فیض ہے تجھ پر
شفاعت جب میری وہ خود کریں گے شافع محشر
رضا کے عشق میں پلتا ہوں پھر کس بات کا ہے ڈر
حمایت عمر گزرے مصطفے کی نعت پڑھ پڑھ کر
مجھے کیا فکر ہو اخترؔؔ مرے یاور ہیں وہ یاور
بلاؤں کو جو میری خود گرفتارِ بلا کردیں
@HafizIlyasBarkatiOfficial
@hafizmuhammadalisoharwardi4323
@HafizTahirQadri
@hafizilyasbarkatimehfilcollect
@owaisrazaqadriofficial
@Owaisraza2526
#hafizilyasbarkati
#hafiztahirqadri
#alaqsa
#owaisrazaqadri
#iftar
#palestine #quran #ramzan2023