Рет қаралды 2,664
راجہ محمد علی شاہ صبا بلتستان کے آسمانِ ادب کے گوہر نایاب، میدان تہذیب و ثقافت کے شہسوار، مایہ ناز ادیب،دانشور، لغت نویس، عالم اور شاعر تھے. مرحوم علم شاعری جانتے تھے. راجہ صبا کی رحلت سے بلتی ادب کا میدان ویران ہوگیاان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پُر کرنا آسان نہیں. آپ کی شاعری فنِ تجنیس اور دیگر شعری خوبیوں سے بھرپور ہے. منظوم وصیت نامہ ملاحظہ فرمائیں.
مرنے کے دن قریب تر آنے لگے صبا
حیرت ہے اب بھی تیرا تخیل بلند ہے
دہرا رہا ہوں اپنی وصیت کے طور پر
اردو غزل میں یہ کسی شاعر کا بند ہے
شاہوں کے مقبرے سے الگ دفن کیجئے
ہم بیکسوں کو گورِ غریبان پسند ہے
راجہ محمد علی شاہ صبا کی فن و شخصیت کے بارے میں قسط وار انٹر ویو یوٹیوب چینل پہ ملاحظہ فرمائیں.
اللہ سے دعا ہے کہ راجہ صبا کو جوارِ ائمہ معصومین ع میں بلند درجہ عطا کرے. آمین.