السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ شیخ محترم آج اس دھرتی پر ایک فرقہ وجود میں آیا ہے اس کا نعرہ ہے کہ ایک امت ایک چاند ایک عید ان کا کہنا ہے کہ جس طرح انگریزی تاریخ ایک ہوتی ہے جمعہ کا خطبہ ایک ہی دن ہوتا ہے تو عید ایک دن کیوں نہیں وہ ایک سوال کھڑا کرتے ہیں ہندوستان کا مغربی صوبہ پنجاب ہے اور مشرقی صوبہ ناگالینڈ ہے سورج ڈوبنے میں اور طلوع ہونے میں دو گھنٹے کا فرق ہے جب پنجاب میں چاند نظر آجائے تو ناگالینڈ میں عید منائی جاسکتی ہے تو سعودی عرب میں سورج ڈھائ گھنٹہ لیٹ ڈوبتا ہے تو ہندوستان میں کیوں نہیں منائ جاسکتی