Рет қаралды 769
Sadiq Public School | تباہ کن فیسوں کا معاملہ | والدین پریشان | Incresed Feeses | Watch Full Video
سکول فیس میں 90٪ اچانک اضافہ:
صادق پبلک سکول آف بہاولپور نے کل فیس بم بلاسٹ کیا اس بار فیس چالان گھر بھیجنے کے بجائے سکول کی ویب سائٹ پہ اسی ہفتے میں اپ لوڈ کیے گئے اور فیس 90٪ بڑھا دی گئی۔
صادق پبلک سکول میں نیا سیشن اپریل میں شروع ہوتا ہے نئے ایڈمیشن فروری مارچ میں ہو جاتے ہیں اور نئی کلاسز اپریل میں شروع ہوتی ہیں۔
فیس چار ماہ کی ایک ساتھ لی جاتی ہے جنوری میں اپریل تک کی فیس
پھر اپریل میں مئی سے اگست تک کی فیس
اگست میں ستمبر سے دسمبر تک کی فیس۔
جونئیر سکول میں یہ فیس ماہانہ تقریبا 22 ہزار بنتی ہے چار ماہ بعد 80 سے 90 ہزار فیس ادا کی جاتی ہے۔
اس بار والدین کو بغیر اطلاع دیے 90٪ فیس بڑھا کے 1 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔
سکول 23 مئی سے بند ہے 20 اگست کو کھلے گا۔
اگست مڈ سیشن ہے سیشن کے درمیان میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دینا بہت بڑی زیادتی ہے۔
یہی نہیں بلکہ سکول بار بار نوٹس بھیج رہا ہے کہ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 19 اگست ہے اس کے بعد 20 اگست کو بچوں کو سکول داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ہم اگست تک کی فیس ادا کر چکے ہیں جس میں تین ماہ کسی قسم کی سروسز نہیں لی گئیں فیسوں میں اس قدر شدید اضافے کے ساتھ یہ شرمناک رویہ کہ جس ماہ کی فیس ادا کی جا چکی ہے اس میں بھی بچوں کو کلاسز اٹینڈ کرنے سے روکنا کس قانون کے تحت ہے۔
اسکول انتظامیہ والدین سے کسی قسم کی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔
میرا ایک بچا صادق پبلک سکول میں پڑھتا ہے ۔
میں آپ سے ہوچھنا چاہتا ہوں کہ
1. فیسوں میں اچانک 90٪ اضافہ کس قانون کے تحت کیا گیا۔ جبکہ قانوناً کوئی سکول 5 سے 10٪ فیصد سالانہ سے زیادہ فیس نہیں بڑھا سکتا۔
2. یہ اضافہ سیشن کے درمیان میں کیا گیا۔ جبکہ فیس میں اضافہ سیشن کے شروع میں ہوتا ہے۔
3. والدین کو فیس جمع کروانے کے لیے مناسب ٹائم نہیں دیا گیا۔ بلکہ اب باقائدہ دھمکایا جا رہا ہے کہ سکول فیس ادا کیے بنا کوئی بچہ سکول نہیں آ سکتا جبکہ ہم اگست تک کی فیس ادا کر چکے ہیں۔
4. تین ماہ میں سکول میں ایسا کون سا انقلاب آیا ہے جس کی بنا پہ فیسوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔
جبکہ یہ سکول بھاری فیسوں کے علاوہ نئے داخلوں پہ بھاری ڈونیشن بھی لازمی وصول کرتا ہے۔
5. کیا غیر ملکی پرنسپل صاحب کو ڈالرز میں لاکھوں روپے تنخواہ دینے کے لیے ہماری جیبیں کاٹی جا رہی ہیں۔
6. کیا ہمارے ملک میں کوئی قابل بندہ نہیں بچا جو اس سکول کا انتظام سنبھال سکے۔
میں گورنر پنجاب جو کے اس سکول کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ہیڈ ہیں ان سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ نوٹس لیں۔
کمشنر بہاولپور جو بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر ہیں۔
آپ سب کس طرح سکول انتظامیہ کو اجازت دے سکتے ہیں کہ وہ اس قدر غیر قانونی اقدامات کرئے۔
فیصل رند
16 اگست2024
#CommissionerofBahawalpur
#governerofPunjab
#ChiefMinisterofPunjab
#Baordofintermediatandsecondryeducation
#RealEstateBahawalpur
#SadiqPublicSchool
#BahawalpurRealEstate
#BahawalpurProperty
#EducationBahawalpur
#SadiqSchool
#BahawalpurSchools
#SadiqPublicSchoolFees
#BahawalpurEducation
#SadiqPublicSchoolBahawalpur
#BahawalpurLiving
#PropertyInvestmentBahawalpur
#SchoolsInBahawalpur
#RealEstatePakistan
#BahawalpurLife