Рет қаралды 2,894
Naat Sharif
سراپا خطا ہوں نگاہِ کرم ہو
میں سب سے برا ہوں نگاہِ کرم ہو
کسی اور سے مجھ کو نسبت نہیں ہے
میں صرف آپ کا ہوں نگاہِ کرم ہو
حضور آپ سے آپ کو مانگتا ہوں
فقیر آپ کا ہوں نگاہِ کرم ہو
مری داستاں مختصر ہو رہی ہے
میں بجھتا دیا ہوں نگاہِ کرم ہو
منیر اور ان سے گزارش کروں کیا
یہی چاہتا ہوں نگاہِ کرم ہو
مجھے مانگنے کا سلیقہ نہیں ہے
مگر مانگتا ہوں نگاہِ کرم ہو
یقینا تری رحمتوں نے سنبھالا
میں جب بھی گرا ہوں نگاہِ کرم ہو
کہاں در بدر ٹھوکریں کھاؤں جا کر
میں بے آسرا ہوں نگاہِ کرم ہو
#NajeebNaz