السلامُ وعلیکم تمام معززین اکرام مورخہ ۱۲ جنوری سماء ٹی وی پر نشر ہونے والے پروگرام قطب آن لائن میں نمرہ کراچی سے گفتگو کے دوراُن پروگرام کے میزبان بلال قطب نے سیدنا گوہر شاہی کی بارگاہ میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں جس کو سن کر پوری دنیا میں بسنے والے محبان گوہر شاہی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایک روحانی اسکالر کہلانے والے شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ بلا تحقیق کسی شخصیت پر کیچڑ اچھا لے اور انتہائی حقارت سے اُن کا تزکرہ کرے۔ ہم سماء ٹی وی کی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات کو روکا جائے۔